نئی دہلی، وزارتِ دفاع ( ایم او ڈی ) نے مسلح افواج کے مالیہ خریداریوں میں فیصلہ کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی خاطر فوج کی تینوں شاخوں کے نائب سربراہوں کے مالیات سے متعلق فیصلہ کرنے کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے ۔ مالی اختیارات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی نائب سربراہان اب اپنے مالی اختیارات کا موجودہ اختیارات کے مقابلے پانچ گنا زیادہ استعمال کر سکیں گے ۔ انہیں 500 کروڑ روپئے تک کے مالی اختیارات حاصل ہوں گے ۔ توقع ہے کہ اس فیصلے سے تینوں مسلح افواج کی صلاحیت کو مزید سرگرمِ عمل بنایا جا سکے گا ۔
رکشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے تاکہ مسلح افواج کے لئے ہتھیار اور گولہ بارود کے ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے ۔ اس سے اُن کی آپریشنل تیاریاں بڑھائی جا سکیں گی ۔