نئی دلّی ، 04 جولائی / 17-2016 ء کے بجٹ کے اعلان کے مطابق ریلویز کی وزارت نے اڈیشہ میں جیپور اور نوورنگ پور کے درمیان نئی بی جی لائن کو منظوری دی ہے ۔ نئی بی جی لائن کی لمبائی 38 کلو میٹر ہے ۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 747.91 کروڑ روپئے آئے گی اور یہ پروجیکٹ 3 سال میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ پروجیکٹ کوسٹ شیئرنگ بنیادی پر لاگو کیا جائے گا یعنی اس میں جی بی ایس کے تحت ریلوے وزارت اور اڈیشہ حکومت 50 فی صد خرچ برداشت کرے گی ۔
یہ پروجیکٹ جیپور کے ساتھ مغربی اڈیشہ کے نوورنگ پور ضلع کو جوڑنے کے لئے اہم ہے ۔ یہ لائن اہم شہروں کوراپت ، جیپور ، جگدل پور ، دانتے واڑہ کو رابطہ یعنی کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی ۔ مزید یہ کہ یہ لائن نوورنگ پور کو جونا گڑھ / کالا ہانڈی ضلع کو جوڑنے کے لئے سود مند ہے اور اڈیشہ حکومت پروجیکٹ کی تعمیری لاگت کا 50 فی صد اور زمین کی پوری لاگت پرداشت کرے گی ۔
جیپور اور نوورنگ پور کے درمیان نئی براڈ گیج ریلوے لائن کی تعمیر( 38 کلو میٹر ) | |
پروجیکٹ کا نام | جیپور اور نوورنگ پور کے درمیان نئی براڈ گیج ریلوے لائن |
لمبائی | 38 کلو میٹر |
لاگت | 747.91 کروڑ روپئے |
مکمل لاگت | 791.47 کروڑ روپئے |
مکمل کرنے کی مدت | 3 سال |
فنڈنگ کا طریقۂ کار | لاگت کی مشترکہ بنیاد ۔ ریلوے وزارت اور اڈیشہ حکومت 50-50 فی صد خرچ برادشت کریں گی |
ریاستیں / اضلاع | اڈیشہ / کورا پت اور نو ورنگ پور |
پس منظر | یہ پروجیکٹ جیپور کے ساتھ مغربی اڈیشہ کے نوورنگ پور ضلع کو جوڑنے کے لئے اہم ہے ۔ یہ لائن اہم شہروں کوراپت ، جیپور ، جگدل پور ، دانتے واڑہ کو رابطہ یعنی کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی ۔ مزید یہ کہ یہ لائن نوورنگ پور کو جونا گڑھ / کالا ہانڈی ضلع کو جوڑنے کے لئے سود مند ہے ۔ مزید یہ کہ اڈیشہ حکومت پروجیکٹ کی تعمیری لاگت کا 50 فی صد اور زمین کی پوری لاگت پرداشت کرے گی ۔ |
نتیجہ | ایک بار پروجیکٹ نافذ ہو جانے سے یہ اہم ریل لائن جیپور کے ساتھ مغربی اڈیشہ کے نوورنگ پور ضلع کو جوڑے گی ۔ اس طرح کوٹا والسہ – کرندول لائن پر موجودہ اسٹیشن دیگر اہم شہروں کورا پت ، جیپور ، جگدل پور ، دانتے واڑہ کو جوڑ رہی ہے ۔ یہ لائن جونا گڑھ / کالا ہانڈی کے ساتھ نوورنگ پور کو جوڑے گی ۔ |