20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارتی سطح کے سالانہ ہندوستان۔ جاپان دفاعی مذاکرات پر مشترکہ بیان

भारत जापान रक्षा मंत्री स्‍तरीय वार्षिक वार्ता पर संयुक्‍त प्रेस बयान
Urdu News

نئی دہلی، وزارتی سطح کے سالانہ ہندوستان۔ جاپان دفاعی مذاکرات پر مشترکہ بیان کا متن درج ذیل ہے۔ وزیردفاع جناب ارون جیٹلی نے  5 ستمبر 2017 سے جاپان کا دو روزہ دورہ کیا اور دفاعی مذاکرات میں شرکت کی۔

۱۔ ’’ہندوستان کے وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی جاپان کے وزیر دفاع جناب اتسو نوری اونو ڈیرا کی دعوت پر 5 سے 6 ستمبر تک باہمی دورہ کررہے ہیں۔ دونوں وزرا نے 5 ستمبر 2017 کو ٹوکیو میں سالانہ دفاعی مذاکرات کئے۔

۲۔ وزرا نے ’جاپان۔ ہندوستان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری‘ کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور سلامتی تعاون بڑھانے کے مقصد سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ستمبر 2014 میں دستخط شدہ دفاعی تعاون اور تبادلوں کے باہمی مفاہمت نامے اور دسمبر 2015  میں دستخط شدہ دفاعی فریم ورک کے دو سمجھوتوں کے بعد سے باہمی دفاعی تعاون کے مسلسل گہرا اور متنوع ہونے پر اطمینا کا اظہار کیا۔

۳۔ وزرا نے انڈو بحرالکاہل علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔ انہوں نے 3 ستمبر 2017 کے شمالی کوریا کے تازہ ترین نیوکلیائی تجربے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جو کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔ یہ تجربہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عوامی جمہوریہ کوریا سے مطالبہ کیا کہ ایسی کارروائی سے گریز کرے جس سے علاقے اور اس سے بھی دور دنیا میں امن و استحکام پر خراب اثر پڑے۔

۴۔وزرا نے کہا کہ تمام سطحوں  پر مسلسل رابطے سے اور خاص طور پر تینوں سروسز کی سطح پر اسٹاف بات چیت کی شروعات سے باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیروں نے تبادلوں میں اضافہ کرنے کے لئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مندرجہ ذیل شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔

1۔ادارہ جاتی مذاکرات اور دورے

(الف) سالانہ دفاعی وزارتی میٹنگ: جاپان کے وزیر دفاع 2018 میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

(ب) ہندوستانی بحریہ کے سربراہ کے 2016 کے جاپان کے دورے اور 2016 اور 2017 میں باالترتیب ایر سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف دی اسٹاف، گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ہندوستان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے طرفین نے 2018 کے پہلے وسط میں جاپان کے چیف آف اسٹاف، جوائنٹ اسٹاف جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کے دورے سے اتفاق کیا۔

(ج) چھٹی نائب وزیر دفاع /سکریٹری سطح  کی  دفاعی پالیسی گفتگو اور پانچویں نائب وزیر / سکریٹری سطح کی ’دو جمع دو‘ بات چیت ہندوستان میں 2018 میں ہوگی۔

2۔جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس اور ہندستانی فوج کے درمیان تبادلے

وزیروں نے  نومبر 2016 میں فوج سے فوجی اسٹاف کی بات چیت کی پیش رفت کا  خیرمقدم کیا اور پی کے او ، دہشت گردی کی روک تھام اور انسان دوستی کے ناطے دی جانے والی امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں ریلیف (ایچ اے ڈی آر)  کو دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں کے طور پر تبادلہ خیال کے لئے فروغ دینے سے اتفاق کیا۔

جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جے جی ایس ڈی ایف) ہندوستانی فوج کے مسلح افراد کو مشاہدین کے طور پر جے جی ایس ڈی ایف کی طرف سے کرائی جانے والی مشقوں میں شرکت کی دعوت دے گا۔

دونوں فورسز کے درمیان اضافہ شدہ تعاون کے سلسلے میں وزیروں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہندوستانی فوج  اور جے جی ایس ڈی ایف کے درمیان 2018 میں دہشت گردی کی روک تھام کی مشترکہ مشق کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

3۔جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان تبادلے

وزیروں نے جولائی 2017 میں جاپان۔ ہندوستان۔ امریکہ سہ ملکی  بحری مشق مالابار 2017 کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس مشق کے مقاصد کو اور آگے بڑھانےنیز مزید گہرا کرنے کے اپنے ارادے کی توثیق کی۔

4۔جاپان ایئرسیلف ڈیفنس فورس اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان تبادلے

وزرا نے فروری 2017 میں ’’ایرو انڈیا 2017 ‘‘ میں جے اے ایس ڈی ایف کے وائس چیف آف اسٹاف کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر عملے کے  ہیکوری میں واقع جے اے ایس ڈی ایف کے اسکویڈرن کے دورے کا بھی خیرمقدم کیا جس میں  ہوابازی کی سکیورٹی کے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال کیا گیا اور عملے کے لوگوں نے آپسی بات چیت کی۔

5۔تعلیم اور ریسرچ کے تبادلے

وزرا نے دفاعی تعلیم ور ریسرچ کے اداروں میں دونوں ملکوں کے نمائندوں کے دوروں کی تعریف کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ امن فوج میں کامیاب باہمی تبادلوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

6۔دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں تعاون

وزیروں نے دونون ملکوں کی حکومتوں اور دفاعی صنعتوں کے درمیان رابطہ بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تاکہ دفاعی اور دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی سمیت ساز و سامان کے معاملے میں  تعاون کی ہمت افزائی ہو۔ انہوں نے دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی تعاون کے شعبے میں  مخصوص شعبوں کی نشاندہی کے بارے میں ہوئے تبادلہ خیال کی پیش رفت کی بھی تعریف کی۔

وزیروں نے اے ٹی ایل اے اور دفاعی پیداوار کے محکمے کی طرف سے ٹوکیو میں منعقدہ دفاعی صنعتی تعاون کی پہلی میٹنگ کے انعقاد کی تعریف کی جس میں دونوں ملکوں کی کافی تعداد میں کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس میٹنگ سے دونوں ملک مستقبل میں دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی تعاون کی سمت میں آگے بڑھیں گے اور دونوں ملکوں کی سرکاروں اور صنعتوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا۔جناب جیٹلی نے ہندوستان میں دفاعی سامان کی تیاری کے شعبوں میں  حالیہ پالیسی اصلاحات کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں نے غیر ملکی صنعتوں کے لئے ایک سرگرم رول ادا کرنے کا موقع پیدا کیا ہے۔

جناب جیٹلی نے جاپان کے اپنے دورے کے دوران خود ان کے لئے اور ہندوستانی وفد کے ارکان کے لئے گرمجوشانہ خیرمقد اور مہمان نوازی کے لئے جناب اونوڈیرا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More