17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت اقلیتی امور کے ذریعہ 24 تا 30 ستمبر 2017 کے دوران پڈوچیری میں

केंद्रीय अल्पसंख्यक मंत्रालय द्वारा पुडुचेरी में 24 से 30 सितम्बर 2017 तक "हुनर हाट" का आयोजन किया जाएगा
Urdu News

نئی دہلی۔ ستمبر؛اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا ہے کہ وزارت اقلیتی امور،پڈوچیری کے مقبول عام آرٹ اینڈ کلچر سینٹر میں 24 ستمبر سے 30 ستمبر 2017 کے دوران ایک ‘‘ہنر ہاٹ’’ کا اہتمام کرنے جارہی ہے، جس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے ماہر صناعوں کو منڈی تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع دستیاب کرانا ہے۔

جناب نقوی نے کہا ہےکہ اقلیتی امور کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی مذکورہ ‘‘ہنر ہاٹ’’ اس سے قبل مختلف مقامات پر منعقد ہوچکی ہے اور اقلیتی برادریوں کے نادار طبقوں سے متعلق ماہر صناعوں کے لیے بہت کامیاب اور حوصلہ افزا ثابت ہوئی ہے۔

اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب وی نرائن سوامی، کرافٹ بازار، گاندھی تھائیڈل بیچ، گوبرٹ ایونیو، پڈوچیری میں ‘‘ہنرہاٹ’’ کا افتتاح کریں گے۔

16 ریاستوں کے ماہر صناع، یہاں اپنے روایتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ صناع حضرات، روایتی اور نایاب دستکاری اور ہتھ کرگھا پر تیار اشیا کی گوناگوں اقسام ،نمائش اور فروخت کے لیے یہاں لائیں گے۔ ان اشیا میں، حیدرآباد کے موتی، راٹ آئرن اور لکڑی کی نقاشی، چوبی اور صندل سے تیار اشیا، ہاتھوں سے تیار زیورات، ٹائی اور ڈائی، کنتھا زردوزی، جینس کے بیگ وغیرہ شامل ہیں۔ ہتھ کرگھا پر تیار بستر کی چادریں، چینی اور مٹی سے تیار مصنوعات ، بلیک اسٹون کے برتن، ہاتھ کی کڑھائی، چکن کا کام اور چمڑے سے تیار مصنوعات بھی یہاں رکھی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ہاتھ سے بنائی گئی پینٹنگ ، زری باغ اور وال ہینگنگ، متاوا ہینڈی کرافٹ، اجرک پرنٹ، تانبے، پیتل، ایلومنیم سے تیار دستکاری کے نمونے، پٹسن، بید، بانس سے تیار مصنوعات، سنگ مرمر، لکڑی کے کھلونے، تحفہ جاتی اشیا، بلاک پرنٹ کے ذریعے چھاپے گئے ملبوسات ، خشک پھول، دری اور قالین، باغ باٹک پرنٹ، رپاراؤنڈ پلازو، لداخ اور کشمیری دستکاری کے نمونے، لیمپ، سمندری آرائشی اشیا، عطریات، ایپلیک، کنگن، شیشے کے سامان اور مہیشوری ساڑیاں بھی دستیاب ہوں گی۔

گاندھی تھائیڈل میں ایک کھلی جگہ پر روایتی اسٹال ‘‘ہنر ہاٹ’’ میں تیار کیے جارہے ہیں ، جہاں ناظرین ملک کے مختلف حصوں کے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ مختلف ریاستوں کے ماہر طباخ بھی یہاں جمع ہورہے ہیں۔

راجستھانی لذیذ کھانے، مہاراشٹرکے کھانے، گجراتی تھالی، پنجابی غذا، مالاباری کھانا، مغلئی کھانے، بکرے کا گوشت، کاکوری کباب، آندھراپردیش کے کھانے، مدھیہ پردیش کا حلوہ، گھیور، مغربی بنگال کی مٹھائیاں، کٹھل سے تیار اشیا، سڑک کے کنارے بکنے والے کھانے، کیرالہ اور دیگر ریاستوں کے روایتی اچار بھی دستیاب ہوں گے۔

مندوب ماہر صناع حضرات، ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اترپردیش، دلی، گجرات، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، آسام، بہار، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ وغیرہ کے صناع یہاں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت نے اس سے قبل مختلف مقامات پر ‘‘ہنر ہاٹ’’ لگانے کا اہتمام کیا ہے۔ حال ہی میں ‘‘ہنر ہاٹ’’ کا اہتمام، بابا کھڑک سنگھ مارگ،کناٹ پلیس، نئی دلی میں کیا گیا تھا۔ جسے 26 لاکھ افراد نے پسند کیا اور اندرون ملک اور غیر ممالک کے ناظرین یہاں آئے اور انھوں نے‘‘ ہنر ہاٹ’’ ملاحظہ کی۔ یہاں آنے والوں نے بڑے پیمانے مختلف اشیا اور مصنوعات کی خریداری کی ۔ جس سے ان ماہر صناعوں کے روایتی فنون کو فروغ دینے میں میں مدد ملی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More