16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت بجلی نے توانائی اثرانگیزی کا اولوالعزم پروگرام شروع کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزارت بجلی حکومت ہند نے ایک اولوالعزم پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد ملک میں توانائی اثرانگیزی پر مبنی چلرس نظام کی تنصیب کی حوصلہ افزائی ہے۔ مذکورہ چلر اسٹار لیبلنگ پروگرام  توانائی اثر انگیزی بیورو(بی ای ای) نے وضع کیا ہے۔ یہ پروگرام توانائی کارکردگی کے معاملےمیں اسٹار ریٹنگ فراہم کرتا ہے۔ ابتداً یہ پروگرام رضاکارانہ بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے اور 31دسمبر 2020تک نافذ العمل رہے گا۔

 اس کلیدی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے بجلی کے سکریٹری جناب اے کے بھلا نے  کولنگ شعبے میں توانائی اثر انگیزی کی گنجائش اور عمل پر زور دیا، چونکہ 16 ستمبر 2018 کو 24واں عالمی او زون ڈے منایا جانا ہے۔ لہذا اسے مدنظر رکھتے ہوئے مونٹریال معاہدے کی 21ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔ اس قدم سے سنٹرل ایچ اے وی سی (ہیٹنگ، اخراج اور ایئر کنڈیشننگ) کے نظام میں ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کا راستہ ہموار ہوگا اور اس کے ذریعے بڑے کاروباری اور صنعتی استعمال میں توانائی اثر انگیزی پر مبنی متبادل بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ چلرس کا استعمال عمارتوں میں  جگہ کو ٹھنڈا کرنے اور صنعتی مقاصد کی یخ بستگی کے لئے کیا جاتا ہے۔ بھارت میں چلر مارکیٹ کا سائز 2017 میں ایک ملین ٹن سالانہ تھی، جو بڑھ کر 3.6فیصد سی اے جی آر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ خوردہ، میزبانی اور بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کو بھی نمو حاصل ہوگی۔ چونکہ چلرس ایسی مشینیں ہوتی ہیں، جو بہت زیادہ توانائی صرف کرتی ہیں اور کاروباری عمارتوں میں 40فیصد سے زیادہ توانائی صرف کرتی ہیں۔ لہذا یہ بات از حد ضروری ہے کہ چلرس کی کارکردگی کو توانائی اثرانگیزی کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے اور اس کے استعمال کرنے والوں کو اس کے تئیں بیدار کیا جائے اور وہ اپنے طورپر توانائی اثرانگیزی والے چلر ہی استعمال کریں۔

بی ای ای نے اس پہل قدمی کےتحت آسان اور تیز رفتار منظوری کے لئے ایک آن لائن رجسٹریشن پلیٹ فارم شروع کیا ہے، اس کے تحت مینوفیکچرر حضرات چلر اکیوپمنٹ کے لئےمعقول  اسٹار ریٹنگ  حاصل کرنے کےلئے آن لائن رجسٹریشن کر اسکیں گے۔ مجاز ایجنسیوں کی جانب سے جانچ کے بعد سند جاری کئےجانے اور بی ای ای کی جانب سے ضروری توثیق کے بعد ایک سے لے کر 5 تک کا اسٹار لیبل ایوارڈ کیا جائے گا۔ اس کے تحت سب سے زیادہ مؤثر چلروں کو 5 ستارے عطا کئے جائیں گے۔

چلر اسٹار لیبلنگ پروگرام کےتوسط سے توقع کی جاتی ہے کہ 2019 میں تخمینے کے مطابق 500 ملین بجلی بچائی جا سکے گی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 0.5ملین ٹن کے مساوی تخفیف رونما ہوگی، جو  سی او2 کے برابر ہوگی۔ توقع کی جاتی ہے کہ 2030تک 4 بلین یونٹ بجلی اور سی او 2 اخراج تخفیف جو 3.5ملین ٹن کے بقدر ہوگی، اسی پروگرام کے توسط سے حاصل ہو سکے گی۔

چلر مینوفیکچر حضرات، ایئرکنڈیشنر ایسوسی ایشنیں اور تجرباتی تجربہ گاہوں نے بھی اس فلیگ شپ پروگرام سے اتفاق کیاہے اور اس کی ستائش کی ہے۔ پروگرام میں سی ای اے، بی آئی ایس، سی پی آر آئی، ایم او ای ایف سی سی، تکنیکی شراکت داروں، ایئر کنڈیشننگ مینوفیکچرر حضرات، آر اے ایم اے اور دیگر کلیدی شراکت داروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More