نئیدہلی؛ فلم سہولیات سے متعلق آفس ایک ویب پورٹل کے قیام کے عمل میں ہے جس کے ذریعہ فلم سازی سے متعلق مقامات اور ہندوستان میں پروڈکشن / پوسٹ پروڈکشن کے لیے دستیاب سہولیات کے سلسلے میں اطلاعات عام کی جائے گی۔ اس پورٹل سے ممکنہ پروڈکشن کی کمپنیوں کو ہندوستان میں شوٹنگ کے لیے اجازت حاصل کرنے، ممکنہ فائدے کے حصول کا پتہ لگانے اور مقام کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
اپلیکشن۔ اس پورٹل سے فیچر فلم / ٹی وی اور ریئلٹی شو اور سیریز اور ٹی وی اور ویب شو کی شوٹنگ کے لیے درخواستوں کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی۔ اس سے آن لائن ادائیگی اور اجازت جاری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مقامات – مزکورہ پورٹل مقام سے تعلق اطلاعات بھی فراہم کرے گا اور سبھی ریاستی پورٹل سے منسلک ہوگا۔
اطلاعات کی فہرست –یہ پورٹل مشترکہ پروڈکشن کے معاہدے ، متعدد مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے لیے شوٹنگ کے ضابطے، اجازت کے عمل سے متعلق اطلاع فراہم کرے گا۔
ریسورس اور سہولت ڈائریکٹری – اس پورٹل میں ڈی او پی، کاسٹ، کریو، کاسٹنگ ایجنٹ، لائن پروڈیوسر، سروس /سہولت فراہ کنندہ اور پروڈیوسر سمیت ہندوستانی فلم صنعت کے دستیاب وسائل کا ڈیٹا بیس ہوگا۔ اس سے نہ صرف ہندوستانی پروڈیوسروں کے بارے میں اعتماد قائم کرنے بلکہ ان کے پروفائل کو بین الاقوامی سطح پر بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
فلم کی مشترکہ طور پر تیاری – دوسرے ملکوں کے ساتھ آڈیو ویژول مشترکہ فلم سازی کے معاہدہ کے تحت فلم سازی کے لیے فلم سازوں کومالی ترغیبات دی جائے گی۔