نئیدہلی؛ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے بچوں سے متعلق قومی ایوارڈ 2018 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ اختراع، شاندار حصولیابی، کھیل، آرٹ اور کلچر، سماجی خدمت اور بہادری کے شعبے میں بہتر کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ اب 30 ستمبر 2018 طے کی گئی ہے۔