19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت خارجہ نے پاسپورٹ ایکٹ1967 کے پچاس سال پورے ہونے پر پاسپورٹ سیوا دیوس اور کانفرنس آف ریجنل پاسپورٹ آفیسرس کے طور پر جشن منایا

Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔ وزارت خارجہ نے پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر 22اور23جون2017 کو نئی دہلی میں پانچویں پاسپورٹ سیوا دیوس اور کانفرنس آف دا ریجنل پاسپورٹ آفیسرس کے طور پر جشن منایا۔24جون1967کی ہی وہ تاریخ تھی جس میں پاسپورٹ ایکٹ کا نفاذ عمل میں آیا۔وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج، مواصلات کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب منوج سنہا، خارجی امور کے وزرا مملکت جنرل وی کے سنگھ اور جناب ایم جے اکبر نے افسران سے خطاب کیا اور اس خصوصی موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری محکموں کے سینئر افسران،38پاسپورٹ افسران اور ٹی سی ایس کے اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاسپورٹ افسران کوبہتر پاسپورٹ کے لئے اور پولیس افسران کو ویریفکیشن سے متعلق خدمات کے لئے امتیازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےوزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان میں پاسپورٹ جاری کرنے والے اداروں کو یہ پیغام دیا۔

24جون2017 کو پانچویں پاسپورٹ سیوا دیوس کے موقع پر بھارت اور بیرونی ملک میں واقعہ پاسپورٹ جاری کرنے والے اپنے تمام اداروں کی عزت افزائی میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے۔اس سال ہم پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے نفاذ کے پچاس سال پورے ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔وزارت خارجہ اور اس کے ماتحت دفتر سینٹرل پاسپورٹ آرگنائزیشن کے پاس جشن منانے کے لئے کچھ اچھی وجوہات ہیں۔ہم بروقت اور موثر انداز میں پاسپورٹ کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے عہد بستہ ہیں۔ہم نے نہ صرف یہ کہ پاسپورٹ کے ضوابط کو آسان بنایا بلکہ اپنے شہریوں کو پاسپورٹ کی خدمات کی فراہمی کے لئےاچھی بیش رفت کی ہے۔بڑے پیمانے پر اپنے شہریوں کو پاسپورٹ خدمات فراہم کرنے اوروسیع تر علاقے کے احاطہ کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے ڈاک محکموں کا تعاون حاصل کیا ہےتاکہ پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر( پی او پی ایس کے) کے طور پر ہیڈ پوسٹ آفسوں کا استعمال کیاجاسکے۔ہم نے دو مرحلوں میں 235 پی او پی ایس کے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں 86 اور دوسرے مرحلے میں149۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ پہلے مرحلے میں جن 52 پی او پی ایس کے نشاندہی کی گئی ہے انہوں نے پہلے سے ہی کام کرنا شروع کردیا ہے۔وہ درخواست گزار جو پاسپورٹ پورٹل کی معرفت اپنے پاسپورٹ کے لئے آن لائن درخواست دیتے ہیں اب وہ ملاقات کا وقت طے کرسکتے ہیں اور رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے لئے متعینہ پی او پی ایس کے کا رخ کرسکتے ہیں۔ہم نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست گزار کو سفر کرنے کے لئے درکار مسافت میں تخفیف کی ہے۔ہماری یہ مستقل کوشش ہوگی کہ ہم اچھی حکمرانی موثر،صاف شفاف اور جواب دہی پر مبنی خدمات آئندہ دنوں میں فراہم کرسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More