16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت خزانہ نے کہا ریزرو بینک آف انڈیا کی خود مختاری اور آزادی کا احترام کرتی ہے

Urdu News

نئی دہلی، 14جنوری 2017؛ پریس کے بعض حلقوں نے ریزرو بینک آف انڈیا کی خود مختاری میں مبینہ دخل اندازی کی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس سلسلے میں دو ٹوک انداز میں واضح کیا جاتا ہے کہ حکومت ہند ریزرو بینک آف انڈیا کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتی ہے۔ حکومت ہند اور ریزرو بینک آف انڈیا کے درمیان عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر جہاں ایسی مشاورت قانوناً لازمی ہے، کی جاتی ہے یا ایک طریقہ عمل کے طور پرکی جاتی ہے۔ قانونی طور پر لازمی یا ایک طریقہ عمل کے طور پر کی جانے والی ایسی مشاورت کو ریزرو بینک آف انڈیا کی خود مختاری میں دخل اندازی نہیں مانی جانی چاہیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More