17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت داخلہ نے تلنگانہ میں کووڈ – 19 پازیٹو معاملات کے ظاہر ہونے کے بعد 21 مارچ 2020 کو تمام ریاستوں کے ساتھ تبلیغی جماعت کے کارکنان کی تفصیلات بھیج دی ہے

Urdu News

نئی دہلی، وزارت داخلہ نے  تلنگانہ میں تبلیغی جماعت کے کارکنان میں  کووڈ -19  پازیٹو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد  21 مارچ 2020 کو تمام ریاستوں کے ساتھ  تبلیغی جماعت کے کارکنان ، نیز  غیر ملکی  جماعتیوں کی تفصیلات بھیج دی گئی ہیں۔

تبلیغی جماعت  کے  جماعتیوں کو ، جن میں کووڈ -19 پازیٹیو پایا جاسکتا ہے، ان کی شناخت کرنے، انہیں الگ تھلگ کرنے اور  قرنطینہ میں بھیجنے  کے لئے  فوری کارروائی کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعے تمام ریاستوں  چیف سکریٹریوں اور پولیس  کے ڈائریکٹر جنرلوں کے علاوہ  دہلی کے  پولیس کمشنر کو ہدایت جاری  کی گئی ہیں۔ 28 اور 29 مارچ 2020 کو  تمام ریاستوں کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں کو    ڈی آئی بی کے ذریعے ایک بار پھر  مشاورتیں بھیجی گئی ہیں۔

 دریں ا ثنا  مرکز ،  حضرت نظام الدین دہلی  میں مقیم  تبلیغیوں سے  ریاستی انتظامیہ  پولیس کے ذریعے  طبی جانچ  کرانے کے لئے کہا گیا تھا۔ 29  مارچ  2020  کو  تقریبا  162  تبلیغیوں کی  طبی  جانچ کی گئی  اور انہیں  قرنطینہ مراکز  میں منتقل کیا گیا۔ اب تک  1339  تبلیغیوں  کو  نریلا  ، سلطا ن پوری اور  بکر والا  قرنطینہ مراکز  منتقل کرنے کے علاوہ  ایل  این جی پی ،  آر جی ایس ایس ،  جی ٹی بی ، ڈی ڈیو اسپتال  اور  ایمس جھجھر بھیجا گیا ہے۔ باقی ماندہ  تبلیغیوں کی  کووڈ – 19  انفیکشن کی جانچ  کی جارہی ہے۔

عام طور پر  تبلیغی  جماعت کے  حصے  کے طور پر ہندوستان آنے والے تمام غیر ملکی شہری  ٹورسٹ ویزا پر ہی ہندوستان آتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے  رہنما خطوط جاری کئے ہیں کہ  ٹورسٹ ویزا  پر آنے والا کوئی بھی   سیاح  مذہبی   تقریبات  میں  شامل نہ  ہو۔  ریاستی پولیس  تمام تبلیغیوں کے  ویزے کے  کیٹگری کی  جانچ کرے گی  اور  ویزا  شرائط  کی خلاف ورزی کے معاملے میں  ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

پس منظر نامہ:

تبلیغی جماعت کا صدر دفتر  (مرکز)  حضرت نظام الدین  نئی دہلی میں واقع ہے۔پورے ملک کے علاوہ  بیرون ملک سے  دیندار مسلمان ،  مذہبی  تقریبات میں شرکت کی غرض سے  مرکز میں آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ  تبلیغی سرگرمیوں کے لئے  گروپوں کی شکل میں  ملک کے  مختلف  حصوں کا دورہ کرتے ہیں۔یہ پورے سال جاری رہنے والا عمل ہے۔

21 مارچ  2020  کو  تقریبا  824 غیر ملکی  تبلیغی  مذہبی کاموں کے لئے ملک  کے  مختلف حصوں میں  مصروف کار تھے۔ ان کے علاوہ  216  غیر ملکی شہری  مرکز میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ  1500 سے زائد  ہندوستانی تبلیغی بھی  مرکز میں مقیم تھے، جبکہ  2100 ہندوستانی تبلیغی  ملک کے مختلف حصوں میں  تبلیغی فرائض انجام دے رہے تھے۔ 23 مارچ  2020  کے  لاک ڈاؤن  کا  نظام الدین کے علاقے سمیت  پورے دہلی میں  ریاستی انتظامیہ ؍  پولیس کے ذریعے  سختی سے عمل در آمد کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے سے  تبلیغی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More