14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت دفاع، سوچھتا پکھواڑہ مہم کے دوران کوڑا اٹھانے کیلئے 50لاکھ افراد جمع کرے گی

Urdu News

نئی دہلی: وزارت دفاع سووچھتا پکھواڑے کی اپنی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر 7دسمبر 2019 کو پورے ملک میں کوڑا کرکٹ اٹھانے میں اپنے فوجیوں اور مقامی افراد میں سے 50لاکھ افراد کو جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ‘سووچھتا ڈے’ کی تقریب جو 7دسمبر کو دلی چھاؤنی میں منعقد کی جا رہی ہے، اس کی قیادت کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد سماج میں  بیداری پیدا کرنا، پلاسٹک کے کوڑے کباڑ کو اکٹھاکرنا اور  پورے ماحول کو پلاسٹک سے آزاد کرنا ہے۔ اس تقریب کے لئے ‘پلاسٹک سے رکشا-سووچھتا ہی سرکشا’ کا نعرہ دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی تینوں شعبے، ہندوستان کے ساحلی محافظ اور دیگر ادارے جیسے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او)، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، کینٹین سروس ڈویژن (سی ایس ڈی)، آرڈیننس فیکٹری بورڈ(او ایف بی)،  ڈیفینس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو)، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن( ڈی آر ڈی او) وغیرہ اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں گے۔

اس موقع پر اکائیوں کے مابین مسابقت بھی ہوگی، جس میں فاتح کا فیصلہ کوڑاکرکٹ اٹھانے میں شرکاء کی تعداد اور جمع کئے گئے پلاسٹک کی مقدار کی بنیاد پر ہوگا۔

سووچھتا بھارت مشن حکومت کے صفحہ اول کے پروگراموں میں سے ایک ہے، اسے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر صاف ستھرے ہندوستان کے ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے پورے ملک میں شروع کیاتھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More