17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت دفاع نے مسلح افواج کے مالی اختیارات میں اضافہ کیا

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،وزارت دفاع نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے حساس فوجی تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافے کی خاطر کام کرانے کیلئے مسلح افواج کے مالی اختیارات میں قابل قدر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بنیادی طور پر فضائیہ اڈوں اور دفاعی تنصیبات میں سکیورٹی کے نظام کو جدید بنانے کے عمل کو تیز تر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ تینوں افواج کے نائب سربراہوں کوآرڈر دینے ، سازوسامان خریدنے اور وزارت دفاع کی منظوری حاصل کئے بغیر سول ورک کرانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

مالی اختیارات کی تفویض مسلح افواج کے موجودہ اختیارات میں ایک بڑا اضافہ ہے۔ وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ یہ کام ترجیحی بنیاد پر اور مقررہ وقت کے اندر کئے جائیں، ایک نظام الاوقات طے کیا ہے تاکہ ایم دفاعی اثاثوں کی مکمل سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More