نئیدہلی؛ حکومت نے بنگلورو میں 20 سے 24 فروری 2019 تک ایرو انڈیا 2019 منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پانچ روزہ پروگرام میں ہوائی جہاز اور دفاع کی صنعتوں کے لیے تجارتی نمائش بھی ہوگی۔ اس پروگرام کے دوران ہوائی نمائش بھی ہوگی۔ ہوائی جہاز کی صنعت سے متعلق بڑی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے علاوہ مذکورہ پروگرام میں دنیا کے ٹھنک ٹینک بھی شرکت کریں گے۔ اس سے اطلاعات تصورات اور ہوا بازی کے شعبے میں ہونے والی نئی تبدیلیوں کے تبادلے کا موقع ملے گا اور اس سے میک ان انڈیا پروگرام کو تقویت حاصل ہوگی۔ دفاعی پیداوار سے متعلق محکمہ اس پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے عہد بستہ ہے۔