17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلوے اور دفاعی شعبہ میں فولاد کے استعمال کو فروغ دینے سے متعلق

Urdu News

نئی دہلی، وزارت فولاد ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) کے ساتھ مل کر ریلویز اور دفاعی شعبوں میں فولاد کے استعمال کو فروغ دینے کے موضوع پر 17؍فروری 2020 کو نئی دہلی میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کر رہی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد فولاد کی فراہمی اور فولاد کی پیداوار کے درمیان فرق کی شناخت کرنا اور دستیاب مواقع پر ریلویز اور دفاعی شعبوں کے ساتھ فکر انگیز تبادلہ خیال کرنا ہے۔پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ورکشاپ میں مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ فولاد کے وزیر مملکت  جناب پھگن سنگھ کلستے اس موقع پر مہمان ذی وقار ہوں گے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو اور وزارت دفاع کے سکریٹری جناب اجے کمار، فولاد کے سکریٹری جناب ونے کمار  بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ورکشاپ میں درج ذیل نکات پر توجہ مرکوز کی جائے گی:

  • ریلویز، بری فوج، بحریہ اور فضائیہ میں فولاداورفولاد سے بنی مصنوعات کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتیں۔
  • فولاد کی ضرورتوں کے خصوصی حوالے کے ساتھ یوزرس شعبوں میں طویل مدتی امکانی منصوبے۔
  • گھریلو سطح پر فولاد کی خریداری میں درپیش چیلنج۔
  • ریلویز اور دفاع کے ذریعے درآمد کی جا رہی  فولاد کی مقدار اور درآمدات کے اسباب۔
  • فولاد کی موجودہ ضرورتوں کی تکمیل کے تعلق سے ہندوستان کی آہن اور فولاد کی صنعت کی صلاحیتیں، مستقبل کے توسیعی منصوبےاورنئی مصنوعات کی پیداوار کےلئے مینوفیکچرنگ اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی ) کی صلاحیتیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More