20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلوے نے ریل سفر کیلئے مجوزہ شناختی ثبوت کے طور پر ڈاؤن لوڈ شدہ ای۔آدھار کارڈ کی اجازت دی

Urdu News

نئی دہلی، جون۔وزارت ریلوے نے ریل سفر کے دوران ڈاؤن لوڈشدہ آدھار (ای۔آدھار) کو بھی پرنٹ شدہ آدھار کارڈ کے برابر ہی مجوزہ شناختی ثبوت کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریلوے نے ان مجوزہ شناختی ثبوتوں کو جو بھارتی ریل سے سفر کے دوران معتبر مانے جائیں گے، کی مکمل فہرست بھی جاری کی ہے۔یہ فہرست درج ذیل ہے۔

1۔ ہندوستانی انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ووٹر فوٹو شناختی کارڈ۔

2۔ پاسپورٹ

3۔ انکم ٹیکس محکمے سے جاری شدہ پین (پی اے این) کارڈ۔

4۔ آر ٹی او کے ذریعہ جاری کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس۔

5۔ ریاستی/ مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کیا گیا فوٹو شناختی کارڈ جس پر نمبر شمار ہونا چاہئے۔

6۔ تسلیم شدہ اسکول/ کالج کے ذریعہ ان کے طلبا کو جاری کیا گیا فوٹو شناختی کارڈ۔

7۔ فوٹو / تصویر کے ساتھ قومی بینک کی پاس بک۔

8۔ بینک کے ذریعہ جاری کیا گیا لیمنیٹڈ فوٹو کے ساتھ کریڈٹ کارڈ۔

9۔ پرنٹ شدہ خصوصی (منفرد) شناختی کارڈ ’’آدھار‘‘ یا ڈاؤن لوڈ شدہ آدھار (ای آدھار)۔

10۔ راشن کارڈ جس میں سفر کرنے والے مسافر کا فوٹو ہو۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More