19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلوے نے ڈجیٹل ٹکنالوجی سے بھرتی کے عمل میں اصلاحات کیں

Urdu News

نئی دہلی،۔ ریلوے کی وزارت نے  بڑے پیمانے پر ٹکنالوجی کے استعمال سے اپنی بھرتی کے عمل میں اصلاحات کی ہیں۔ جس سے  اس عمل میں شفافیت اور مستعدی پیدا ہوگئی ہے ۔

  ریلوے ریکیورمنٹ بورڈ (آر آر بی) نے   92  لاکھ امیدوار وں کے لئے دنیا کے سب سے بڑے کمپیوٹر پر مبنی  ٹسٹ کا اہتمام کیا  ۔   اس  امتحان ملک  کا اہتمام ملک کے  351  شہروں میں    کیا گیا ،جن میں  شمال مشرق  ،وادی کشمیر ، لکشدیپ  اورانڈمان کے جزائر جیسے دوردراز کے علاقے بھی شامل ہیں۔   وزیراعظم کے ڈجیٹل انڈیا کے تصور کو رو بہ عمل لاتے ہوئے  اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹروں کے عہدے پر  بھرتی کے لئے  تیسرے مرحلے کے  ایپٹی چیوڈ ٹسٹ   اوروزارتی عہدوں کے لئے  ٹائپنگ کی ہنر مندی کے امتحانات  بھی کمپیوٹر پر مبنی طریقہ کار سے لئے گئے ہیں۔   ان امتحانات کا اہتمام  45989   امیدوار وں  کے لئے ملک گیر پیمانے پر کیا گیا ہے ۔

واضح ہوکہ  کمپیوٹر  پر مبنی نفسیاتی جانچ  یعنی ایپٹی چیوڈ ٹسٹ     اورٹائپنگ کی ہنر مندی کا ٹسٹ  بھی ایک بڑی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے ۔کیونکہ تاریخ میں پہلی بار اس طرح کے امتحان کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ زبردست  ڈجیٹل  تبدیلیوں کے نتیجے میں   ان دونوں امتحانات کی  ایک ایک دن میں کمپیوٹر کاری کی جاسکی ۔  جبکہ روایتی طریقے سے اس میں دو ماہ کا وقت صرف ہونا تھا ۔ اس طریقے سے  وقت اور وسائل کی خاطر خواہ بچت ممکن ہوسکی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More