نئی دہلی، 11جنوری،زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے پورے ملک میں نقدی کے بغیر لین دین کو فروغ دینے کے لئے بہت سے فیصلے کئے ہیں۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت میں ڈی اے آر ای/ آر سی اے آر کے اعلی افسروں کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مخصوص وقت کی حدود کے تحت نقدی کے بغیر کاروبار پورا کرانے والے اداروں/ کے وی کے ایس/ یونیورسٹیوں کی ایوارڈ عطا کئے جائیں گے۔ وزارت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آئی سی اے آر کے لئے ایوارڈ پانچ لاکھ کا ہوگا اور ایک لاکھ روپے کا ایوارڈ کے وی کے کے لئے ہوگا۔ یہ ایوارڈ ایک ہفتے میں سو فیصد نقدی ہونے پر دیا جائے گا۔ اسی طرح دو ہفتے کے اندر 100 فیصد نقدی کے بغیر نشانے کو حاصل کرنے پر ترغیبات کی شکل میں آئی سی اے آر کو 3 لاکھ روپے اور کے وی کے کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور اسی طرح تین ہفتوں کے اندر بغیر نقدی کے لئے آئی سی اے آر کو 2 لاکھ روپے اور کے وی کے کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
9 comments