12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت سیاحت کی سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں کے تحت 190.46 کروڑ کے مزید چار پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی

Urdu News

نئی دہلی،وزارت صحت نے حال ہی میں میگھالیہ، گجرات اور اترپردیش کی ریاستوں میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیموں سودیش درشن اور  پی آر اے ایس ایچ اے ڈی (پرشاد)، کے تحت 190.46 کروڑ روپے  کے چار نئے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔منظور شدہ ان پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔ سودیش درشن اسکیم کی شمال مشرقی سرکٹ کے تحت وزارت نے ویسٹ کھاسی پہاڑیوں(نونگ کھلا۔ کریم ٹیرٹ، کھدوئی اور کوہمانگ فالس۔ کھیری ندی۔ ماؤتھا دریشن، شیلانگ)، جیتیا پہاڑیوں(کرانگ سوری فالس۔ شائی رمنگ۔ لوک سی)، گارو پہاڑیوں(نوکریک ریزور، کٹا بیل۔ سیجو کیوس) کی ترقی کے پروجیکٹ کی منظوری میگھالیہ میں 84.95 کروڑ کی لاگت سے دی ہے۔مذکورہ بالا پروجیکٹ میں میگھالیہ میں درج بالا اضلاع میں کم معروف مقامات کی ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔

2۔ گورکھ ناتھ مندر (گورکھ پور) کی ترقی، دیوی پاٹن مندر (بلرام پور) اور واتوشنی مندر (ڈومریا گنج)  کی ترقی کے لئے سودیش درشن اسکیم کی روحانی سرکٹ کے تحت 21.16 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

3۔ پرشاد اسکیم کے تحت وزارت نے اترپردیش کے متھرا ضلع میں گوردھن کی ترقی  کے لئے 39.74  کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ پروجیکٹ میں جن مقامات کو ترقی دی جائے گی ان میں گوردھن پریکرما مارگ، کسم سروور، چندرا سروور اور مناسی گنگا شامل ہیں۔

4۔ وزارت نے پرشاد اسکیم کے تحت 44.59 کروڑ روپے کی لاگت سے سومناتھ – مرحلہ 2 میں عقیدت مندوں کی سہولتوں کی ترقی کے پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے۔پروجیکٹ کے تحت جن سہولتوں کو ترقی دی جانی ہے ان میں پاتھ ویز کی ترقی، بیٹھنے  کا نظم، پینے کے پانی سہولتوں، لائٹنگ اور کچرے کے ٹھوس بندوبست وغیرہ شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More