نئی دہلی۔ وزارت سیاحت کے زیر اہتمام منعقدہ پریٹن پرو کا افتتاح وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے سیاحت کے وزیر جناب کے جے الفونس، سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما اور دیگر معززین کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر دیگر شریک مرکزی وزارتیں اور ریاستی حکومت کے نمائندگان بھی راج پتھ لانس واقع نئی دلی میں موجود تھے۔ یہ پریٹن پرو کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ جس کا اہتمام 16 سے 27 ستمبر 2018 کے دوران ملک گیر پیمانے پر منعقد کی جانے والی تقریبات کی شکل میں کیا جارہا ہے۔
پرو کا افتتاح کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت واحد ملک ہے جہاں دنیا کے تمام بڑے مذاہب متنوع ثقافتیں، رسم و رواج اور انواع و اقسام کی کھانے کی چیزیں پائی جاتی ہیں اور ہمیں اس لاثانی ہندوستان کا مشاہدہ کرنا چاہئے اور اس کا تجربہ بھی حاصل کرنا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ ای-ٹورسٹ ویزا درخواستوں سے متعلق تمام تر امور کو سہل بنایا جائے اور ان تمام اقدام کے ذریعے سفر کرنے کے عمل کو آسان بنادیا جائے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اہل وطن کو ملک میں مختلف مقامات کا جائزہ لینا چاہئے اور اس کے وسط سے یہاں ے مالا مال ورثے اور ثقافت کی تفہیم حاصل کرنی چاہئے اور اس کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ے جے الفونس نے کہا کہ بھارتی افراد نے گذشتہ برس کے دوران 1.8 بلن گھریلو دورے کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ تین برسوں میں اس طرح کی سیاحت کو دوگنا کردیا جائے۔ وزیر موصوف نے ہرکس و ناکس سے کہا کہ اس کو چاہئے کہ وہ ملک بھر کا سفر کرے اور ہر چیز کو اپنی آنکھوں سے دیکھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ نے پریٹن پرو کا خصوصی کلینڈر یعنی ایونٹ کلینڈر جاری کیا۔ سیاحت کی وزارت نے جنتر منتر واقع نئی دلی ، سورج کنڈ واقع ہریانہ کو اپنی ‘ایڈاپٹ اے ہیریٹیج اسکیم ’ یعنی ایک تاریخی مقام کو اپنی نگرانی میں لیں، اسکیم کے تحت اے پی جے گروپ آف ہوٹلس اور پانچ خصوصی مقامات کو اس اسکیم کے تحت زیر نگرانی لائے جانے کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر بھی دستخط کیے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مذکورہ مفاہمتی عرضداشت اور 9 خصوصی اجازت ناموں کو متعدد دیگر تاریخی عمارتوں کو زیر نگرانی لئے جانے کے لیے اس موقع پر متعلقہ اداروں کو سونپا۔ یہ مراسلات 9 کمپنیوں کو سونپے گئے۔
راج پاتھ لانس پر منعقدہ تقریبات میں 32 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی ہے، جہاں انھوں نے اپنی اپنی نمائندگی کا احساس کرایا ہے۔ ان میں 18 موضوعاتی پویلین ، ایک فوڈ کورٹ مع 54 اسٹال، بھارت بھر کے کھانوں کا اہتمام، ہوٹل منیجمنٹ دلی کے ذریعے کچن اسٹوڈیو کا اہتمام، 76 صنعت کاری اور ہتھ کرگھا اسٹال، یوگا ڈیمو اور تربیت، مسلح دستوں کے بینڈوں کے ذریعے اپنا مظاہرہ اور ‘صاف نیت ، صحیح وکاس’ کے موضوع پر وزارت اطلاعات و نشریات کی نمائش وغیرہ شامل ہیں۔
60 ممالک کے 250 مندوبین وزارت سیاحت کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیاحتی مارٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان تمام مندوبین کو راج پتھ لانس پر لاثانی بھارت کے نادر نمونوں پر مشتمل مرقع کا ملاحظہ کرنے کا موقع بھی حاصل ہوا ہے۔ 3 ہزار 150 سے زائد سرگرمیاں اور تقریبات ملک بھر میں 12 روزہ مدت کے دوران منعقد کی جانی ہیں۔
ملک بھر میں کل دلی کے ساتھ ہی پریٹن پرو کی مختلف النوع سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ پاٹلی پُتر ہیریٹج واک، کو صبح سات بجے پٹنہ ڈویژن کے کمشنر نے پٹنہ میوزیم کے احاطے سے جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ اس موقع پر ٹورزم سروس پرووائڈر، شراکت داران اور سیاحت سے وابستہ طلبا بھی موجود تھے۔ مذکورہ واک کا اہتمام انڈیا ٹورزم پٹنہ نے کیا تھا اور اس واک کے تحت پٹنہ کے اہم ورثہ جاتی مقامات ، مثلاً پٹنہ میوزیم ڈاکٹر سچدانند ہاؤس، سکندر منزل، گاندھی اسٹیچو، گاندھی میوزیم، گاندھی شیور اور گول گھر ر احاطہ کیا گیا۔ اس سے قبل انڈیا ٹورزم کولکتہ نے آئی ایچ ایم کولکتہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر سوچھتا سرگرمی کے اہتمام کے بعد وکٹوریہ میومریل ہال سے لے کر کوینس وے ہوتے ہوئے کیتھڈرل روڈ ، چورنگی ہوتے ہوئے سینٹ پال کیتھ ڈرل، کولکاتہ ریس کورس اور انڈیا میوزیم تک کے واک کا اہتمام کیا۔
انڈیا ٹورزم دلی نے یش گلوبل انسٹی ٹیوٹ اور آئی این ٹی اے سی ایچ کے تعاون و اشتراک سے لٹینس نئی دلی میں ایک سائیکلنگ اور ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا جس کا پیغام تھا ‘‘ماحولیات کا تحفظ کریں، صحت مندر ہیں اور اوروں کو بھی صحت مند رہنے دیں’’۔