16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت صحت کی طرف سے کنبے کی شمولیت کے ساتھ دیکھ بھال کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کیلئے رہنما خطوط جاری کیے گئے

Urdu News

نئی دہلی۔؍جولائی۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے نوزائیدہ بچوں کی صحت کی بہتری کیلئے حال ہی میں کنبے کی شمولیت کے ساتھ نگرانی (ایف پی سی) کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط ان لوگوں کے لئے رہنمائی دستاویز ثابت ہوں گے جو ایف پی سی کو سہولت کی بنیاد والی نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے ضروری حصے کے طور پر شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس دستاویز میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کی یونٹ میں ایف پی سی پر کام کاج میں بنیادی ڈھانچے ، تربیت ، حفظان صحت فراہم کرنے والوں کے رول اور اقدامات کی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ ایف پی سی کے رہنما خطوط ان سبھی فریقوں کیلئے ہے جو نوزائیدہ بچو ں کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی کے عمل اور خدمات فراہم کرنے میں شامل ہیں۔

بیمار اور نوزائیدہ بچے اپنی زندگی کے پہلے سال میں انتہائی حساس ہوتے ہیں اور انہیں پیدائش کے بعد زندہ رہنے کیلئے کافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ قومی صحت مشن کے تحت 700 سے زیادہ جدید ترین ، نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے خصوصی یونٹس ایس این سی یو پورے ملک میں قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد خود کو وقف کرتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال 24گھنٹے ساتوں دن فراہم کرانا ہے۔

حالیہ برسوں میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر والدین کو تربیت دی گئی ہے تو اسپتال میں ان کے بچوں کے ٹھہرنے کے دوران اس سے بچوں کو اسپتال سے رخصت کیے جانے کے بعد ان کی بقا کے آثار اور زیادہ ہوجاتے ہیں بلکہ نفسیاتی و سماجی اور تقریاتی ضرورتیں بھی پوری ہوتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More