15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ماحولیات نے ’پرکرتی کھوج‘ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی 8اکتوبر تک توسیع کی

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔وزارت ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا نے، ’پرکرتی کھوج‘ آن لائن ماحولیاتی کوئز کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تاریخ کو 8؍اکتوبر 2017 تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے پہلے، کوالیفائنگ راؤنڈ صرف 29 ستمبر 2017 تک ہی کھلا تھا۔ یہ کوئز، ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کی وزارت کی ایک نئی پہل ہے جو اسکولی طلباء کو خصوصی طور پر ماحولیات  کے میدان میں سائنسی مزاج وسوچ کے فروغ کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کراتی ہے۔

اس کے پہلے راؤنڈ کا آغاز 25؍ستمبر 2017 کو ہوا تھا۔ اس وقت سے ، تقریباً 13,000 رجسٹریشنز موصول ہوچکے ہیں، کوئز کے آغاز کے پہلے دو دنوں میں 15 ریاستوں کے تقریباً 1500 طلباء نے کوئز میں حصہ لیا۔ مختلف ریاستوں میں یہاں تک کے دیہی سطح پر بھی طلباء میں اس کوئز کے تئیں پیدا ہوئی دلچسپی  کو دیکھتے ہوئے وزارت کے ایکو۔ کلب پروگرام کے تحت ریاستی نوڈل ایجنسیوں سے موصولہ فیڈ بیک کے پیش نظر کوئز کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تاریخ میں توسیع کرکے 8؍اکتوبر 2017 کردیا گیا ہے۔ کوئز کے دوسرے، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں راؤنڈ اس کے بعد درج ذیل شیڈول کے مطابق شرع ہوں گے:

دوسرا راؤنڈ:         30؍اکتوبر  سے 3نومبر 2017 تک

تیسرا راؤنڈ:          20 سے 24 نومبر 2017 تک

چوتھا راؤنڈ:          4 سے 6دسمبر 2017 تک

پانچواں راؤنڈ:       18 سے 20 دسمبر 2017 تک

کوئز، ملٹیپل چوائس سوالات کی بنیاد پر آن لائن منعقد کی گئی ہے۔ کوئز کا پہلا مرحلہ صرف ایکو۔ کلب (ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کی وزارت کے این جی سی پروگرم) کے طلباء کے لئے اوپن ہے۔ اسکول، متعلقہ ریاستی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ایکو۔ کلب کے رکن طلباء کے نام رجسٹریشن کے لئے بھیج رہے ہیں۔ کوئز کے لئے متعدد عنوانات (تھیم) جیسے تبدیلی آب و ہوا، بایو ڈائیورسٹی، جنگلات اور وائلڈ لائف، آلودگی، کوڑے کچرے کا نپٹارا، دریا اور جھیلیں، قدرتی تاریخ، بین الاقوامی کنونشن جیسے بایو لوجیکل ڈائورسٹی پر کنونشن، تبدیلی آب وہوا پر اقوام متحدہ  فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) ذرخیز زمین کے بنجر زمین میں تبدیلی کے خلاف جنگ پر اقوام متحدہ کا کنونشن، بین الاقوامی تجارت میں ختم ہونے کی کگار پر جنگلاتی زندگی ، جانوروں کی نسلیں و سبزہ زار پر کنونشن، چنے گئے ہیں۔

اس کوئز سے متعلق معلومات کے لئے وزارت نے ایک علیحدہ ویب پورٹل بنایا ہے۔ اس تک رسائی کے لئے لنک :    www.pkeq.nic.inاور www.ngc.nic.inپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر تمام متعلقہ معلومات یعنی ریاستوں میں نوڈل ایجنسیوں کی فہرست، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو) ، ای۔ میل آئی ڈی، یوزرمینول اور کوئز سے متعلق تمام جانکاری دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، کوئز میں حصہ لینے والوں کے لئے فیڈبیک کی جگہ بھی ویب پورٹل پر دستیاب ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کی وزارت نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں (پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن) نیز ضلع کلکٹروں/ ضلع مجسٹریٹوں سے کوئز سے متعلق جانکاری کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی درخواست  کی ہے۔

’’پرکرتی کھوج‘‘ – ماحولیات کے تئیں بیداری پہل کاا ٓغاز 5؍ستمبر 2017 کو کیا گیا تھا جس کا مقصد دلچسپ ترین تاملی طریقہ تعلیم کے ذریعہ اسکولی طلباء کے بلند نظر ذہنوں تک پہنچنا ہے اور ماحولیات کے تحفظ اور بچاؤ کے تئیں بیداری کی حس کو متحرک کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More