16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ماحولیات پورے ملک میں ‘‘پرکرتی کھوج’’ کے عنوان سے 5 دور کے کوئز کا اہتمام کرے گی

Urdu News

نئی دہلی،  ستمبر۔ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت پورے ملک میں ماحولیات سے متعلق ‘‘پرکرتی کھوج’’ کے عنوان سے کو ئز کا اہتمام کر ے گی ۔ اس معلوماتی آزمائش (کوئز)کو 5 مرحلوں میں منصوبہ بند کیا گیا ہے ۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 25  ستمبر 2017 کو پنڈت دین دیال اپا دھیا ئے کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کر نے کے بعد شروع ہوگا۔ یہ راؤنڈ 29 ستمبر 2017 تک جا ری رہے گا ۔ بعد ازاں کوئز کا دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں راؤنڈ درج ذیل پروگرام کے مطابق منعقد ہو گا :

  • دوسرا راؤنڈ ۔ 30 اکتوبر سے 3 نومبر 2017 تک
  • تیسرا راؤنڈ۔ 20 سے 24 نومبر 2017 تک
  • چوتھا راؤنڈ۔ 4 سے 6 دسمبر 2017 تک
  • پانچواں راؤنڈ۔ 18 سے 20 دسمبر 2017 تک

اس کوئز کا انعقاد  آن لا ئن کے ذریعہ سوال کے مختلف جوابات میں سے ایک درست جواب کے انتخاب پر مبنی ہوگا ۔  کوئز کے لئے مختلف شعبے جیسے آب و ہوا کی تبدیلی ، حیاتیاتی تنوع ، جنگلات اور جنگل کی زندگی ، آلودگی ، فضلات کی بند و بستی ، ندیوں اور جھیلوں ، فطری تاریخ ، بین الاقوامی معاہدے جیسے  حیاتیا تی تنوع سے متعلق معا ہدے ، اقوام متحدہ کا فریم ورک ۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق معاہدہ ، ریگستان کے بڑھتے علا قے کے مقابلے سے متعلق اقوام متحدہ کا معاہدہ ، جنگل کی نا پید ہو تی حیوانی اور نبا تا تی قسموں کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق معاہدہ وغیرہ موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔  وزارت کے ذریعہ علیحدہ ویب پورٹل www.ngc.nic.in  اور  www.pkeq.nic.in,  تیار کیا گیا ہے جس میں کوئز سے متعلق معلومات درج ہیں۔  اس کوئز کے پہلے کو الیفائنگ راؤنڈ کے لئے لنک 25 ستمبر 2017 سے 29 ستمبر 2017 تک صبح 8 بجے شام 6 بجے کے درمیان 5 دن کھو لے   جا ئیں گے ۔ کوئز سے متعلق تاریخوں کو پرکرتی کھوج پورٹل کے علا وہ وزارت کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کیا جا ئے گا ۔

اس مرحلے میں یہ کو ئزصرف ای کو۔ کلب کے طلبا (ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے این جی سی پروگرام ) کے لئے  کھولا گیا ہے ۔ ایسے طلبا جو مخصوص اسکولوں میں ای کو۔ کلب کے رکن ہیں انہیں ریا ست کی نوڈل ایجنسی کی وساطت سے رجسٹریشن کے لئے اپنا نام بھیجنا ہوگا۔ ایسے طلبا کو جو رجسٹر ہو ں گے انہیں ان کے ذاتی ای میل آ ئی ڈی کے علا وہ ان کے اسکول کی آئی ڈی کے ذریعہ یوزرس آ ئی ڈی اور پا س ورڈ مہیا کرا ئے جا ئیں گے ۔

کو ئز کے پہلے مرحلے کے دوران وزارت ریا ست کی نوڈل ایجنسیوں ۔ نیشنل گرین کورپس ۔ ریا ست کے آلودگی کنٹرول بورڈوں ،محکمہ ماحولیات کے تحت آ نے والے ریا ستی حکومت کے اداروں اور ریا ستی سائنس کا ؤنسل کے ساتھ اشتراک میں آن لا ئن موڈ کے ذریعہ کوئز پروگرام چلا ئے گی ۔ یہ کو ئز پروگرام اسکول کے پرنسپلوں /ای کو ۔ کلب کے رابطہ کا روں کے نگرانی میں اسکول میں ہی منعقد کرا ئے جا ئیں گے ۔ کوئز کے یافتگان کو نقد انعام دیا جا ئے گا ۔ اس کے تمام شرکا کو ماحولیات،جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر کا دستخط شدہ ای سرٹیفکٹ حاصل ہو گا ۔

ما حولیات کے تئیں بیداری کی یہ پہل ۔ پرکرتی کھوج 5 ستمبر 2017 کو شروع کی گئی ۔ اس کی شروعات ماحولیات کے تحفظ اور   بچاو کے لئے دلچسپ رابطوں اور طریقوں کے ذریعہ نوجوانوں  اور اسکول کے بچوں تک رسائی حاصل کرنا ہے ۔ یہ کو ئز بچوں کو ما حولیات کے موضوعات سے متعلق بیداری کے سلسلے میں اپنی معلومات کی سطح کی جا نچ کر نے اور انہیں ما حولیات کے تحفظ اور بچاو سے متعلق وزارت کے اہم پروگراموں میں شرکت کے لئے ترغیب دینے کے مقصد سے ایک مفرد پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More