23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ماحولیا ت نے آج ‘‘ہرت دیوالی-سووستھ دیوالی’’مہم کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، ملک میں ، خاص طور سے ملک کے شمالی حصوں میں سردی کے موسم میں فضائی آلودگی صحت کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے۔ شمالی بھارت میں ہوا میں آلودگی کے لئے دھول، کچھ ریاستوں میں فصلوں کو جلانا، کوڑے کرکٹ کو جلانا اور ملبے سے دھول وغیرہ کے ساتھ ساتھ موسم کے موجودہ صورت حال ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ہوا میں آلودگی کی وجہ سے بچوں اور بڑی عمر کے لوگوں کو خاص طور سے سانس کی تکلیف والے لوگوں کو زیادہ اثر ہوتا ہے۔اسی عرصے کے دوران روشنی کا دیوالی بھی آتا ہے۔ ایک روایات کے طورپر لوگ دیوالی کا تہوار آتش بازی چھوڑ کر مناتے ہیں۔ پٹاخوں میں پھٹنے والے اجزاء جن میں پوٹیشیم، کلوریٹ، المونیم کا پاؤڈر، میگنیزیم، بیریم کا سالٹ، تانبا، سوڈیم، لیتھییم، اسٹرانٹیم وغیرہ شامل ہوتےہیں، جن سے ان کے پھٹنے پر آواز کے ساتھ دھواں بھی ہوتاہے۔ یہ دھواں اور آواز بچوں اور بزرگوں کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے اور جانوروں اور پرندوں کے لئے بھی مضر ہے۔ ان کیمیائی اجزاء کے علاوہ پٹاخے پھوٹنے سے بڑی مقدار میں کچڑا بھی پیدا ہوتا ہے۔ مذکورہ مضر اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور تہوار کی اہمیت کو ترجیح دیتے ہوئے وزارت نے ‘‘ہرت -دیوالی ’’مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کا آغاز 18-2017ء میں اس وقت ہوا تھا جب بڑی تعداد میں اسکول کے بچوں، خاصو طورپر ماحولیاتی کلبوں کے لوگوں نے اس میں شرکت کی تھی اور پٹاخوں اور آتش بازی کے استعمال کو کم سے کم کرنے کا عہد کیا تھا اور یہ بھی عہد کیا تھا کہ اپنے پڑوسیوں اور اپنے دوستوں کو بھی پٹاخے چھوڑنے سے باز رکھیں گے۔اس جامع مہم کے دوران بچوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ماحول دوست طریقے سے دیوالی منائیں اور اپنے رشتے داروں، دوستوں کو مٹھائی کے ساتھ ساتھ پودے تحفے میں دیں اور اپنے مکانوں،پڑوس، اسکولوں وغیرہ کو صاف ستھرا بنائیں اور کتابیں اور غیر استعمال شدہ کاپیاں وغیرہ یکجاں کرکے ضرورت مند بچوں کو پہنچائیں ۔ گرم کپڑے ، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء بے گھر لوگوں کو تحفے میں دیں۔ بچوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی تھی کہ وہ اپنے گھروں کو دیوں اور موم بتیوں سے روشن کریں۔ یہ مہم بہت کامیاب رہی تھی اور 2017ء میں دیوالی کے بعد بھی ہوا کا معیار اتنا زیادہ خراب نہیں ہوا تھا  جتنا کہ 2016 ء میں ہوا تھا۔

مذکورہ بالا خطوط پر وزارت نے اس سال بھی یہ مہم شروع کی ہے، لیکن اس سال اس مہم کو پورے بھارت تک توسیع دی گئی ہے۔‘‘ہرت دیوالی-سووستھ دیوالی’’ مہم اب ‘‘سبز اچھے عمل’’ تحریک کے ساتھ ابھری ہے اور اسے سماجی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ وزارت نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو اس مہم میں شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More