16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت کی موجودہ پالیسیوں کا جائزہ

Urdu News

نئیدہلی، امور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) بنیادی طور پر داخلی سکیورٹی کے بندوبست کے لئے ذمہ دار ہے۔ مختلف وزارتوں کے لئےمختص کام سے متعلق قواعد و ضوابط کے تحت بانٹے گئے کاموں کے مطابق امور دخلہ کی وزارت کےدائرہ کار میں سرحدوں کا بندوبست، مرکزی و ریاستی تعلقات ، مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کا انتظام  و انصرام،  قدرتی آفات کا بندوبست ، پولیس ، جموں و کشمیر کے امور کے علاوہ ملک کی داخلی سکیورٹی اور سلامتی سے متعلق دیگر مسائل شامل ہیں،۔امور داخلہ کی وزارت کے کام کاج کے سلسلے میں تمام پالیسیوں کی دیکھ ریکھ وزارت کے ذریعہ نافذ العمل متعدد قوانین، قواعد و ضوابط میں مذکور ہ دفعات کے تحت کی جاتی ہے۔ امور دخلہ کی وزارت متعدد پالیسی اقدامات کرتی ہے تاکہ ملک کی داخلی سکیورٹی، جرائم سے متعلق انصاف نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔ دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہاپسندی کی روک تھام ہوسکے، تیز رفتار ترقی کے لئے حکمرانی کو بہتر بنایا جاسکے، سرحدی علاقوں اور حساس خطوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں تیزی لائی جاسکے، وفاقیت اور مرکزی مسلح پولیس فورس  (سی اے پی ایف) کو مستحکم کیا جاسکے۔سال  18۔2014 کے دوران وزارت کے ذریعہ متعدد بہترین  اہم پالیسی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں ہندوستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے  اہل بنانے کے تئیں عہد  کے لئے جاری قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی پلان، بین الاقوامی سرحد کے نزدیک واقع دوردراز اور ناقابل تسخیر علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کی خصوصی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے سرحد علاقائی ترقیاتی پروگرام  (بی اے ڈی پی) سے متعلق ترمیم شدہ رہنما خطوط ، بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متعلق علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کو رفتار فراہم کرنے کے لئے نیز  مستحکم سکیورٹی و سلامتی کے مقصد سے کثیر جہتی طریقہ کار کے لئے  قومی پالیسی ایکشن پلان ، ناگالینڈ سے متعلق کلیدی معاملات کو حل کرنے کے لئے  فریم ورک معاہدہ اور ملک بھر میں جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد کا پتہ لگانے اور تحقیقات کے عمل کو آسان بنانے کے لئے جنسی جرائم سے متعلق قومی ڈاٹا بیس شامل ہیں۔گورننس ایک جاری عمل ہے جو کہ  وقت کے ساتھ گردش کرتا رہتا ہے۔ امور داخلہ کی وزارت سکیورٹی پالیسیوں اور مختلف چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے رہنما خطوط اور اسکیموں کا جائزہ لیتی رہتی ہے تاکہ بہتر حکمرانی کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا  میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More