25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اسمارٹ انڈیا ہیکاتھان-2020کے گرانڈ فنالے سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اگست 2020  کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’اسمارٹ انڈیا ہیکاتھان – 2020‘‘  کے گرانڈ فنالے سے خطاب کریں گے۔ وہ اس موقع پر طلباء سے بات چیت بھی کریں گے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھان، ہماری روز مرہ کی زندگی میں درپیش  مسائل کے حل کے لئے طلباء کو  ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے والی ملک گیر پہل ہے اور اس طرح مسائل کو حل کرنے کا ذہن بنانے اور اختراعات  کے رواج کو فروغ دیتی ہے۔ یہ ہیکا تھان نوجوان ذہنوں میں لیک سے ہٹ کر سوچنے کو فروغ دینے کے لئے انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھان – 2017 میں، پہلے ایڈیشن میں 42000 طلباء نے شرکت کی تھی، جو 2018  میں بڑھ کر  ایک لاکھ اور  2019  میں بڑھ 2 لاکھ ہوگئی تھی۔ اسمارٹ انڈیا ہیکا تھان 2020  کے پہلے راؤنڈ میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔ اس سال سافٹ ویئر ایڈیشن کا گرانڈ فنالے ملک بھر میں شرکاء کو خاص طور پر تیار کردہ ایک ایڈ وانس پلیٹ فارم کے ذریعے   آن لائن کنکٹ کرکے منعقد کیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت کے 37 محکموں، 17 ریاستی حکومتوں اور 20 صنعتوں کی پیش کردہ  243  مسائل کو حل کرنے کے لئے 10 ہزار سے زیادہ طلباء مقابلہ آرائی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More