20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اور آئرلینڈ کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفون پر گفت و شنید

Urdu News

نئی دہلی، آج ٹیلیفون پر ایک گفت و شنید کے دوران آئرلینڈ کے وزیراعظم عالیجناب ڈاکٹر لیو واراڈکر نے وزیراعظم کے ساتھ کووڈ-19وبائی مرض کی نوعیت اور کیفیت پر تبادلۂ خیالات کئے۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں ملکوں کے ذریعے اس کے صحتی اور اقتصادی اثرات پر قابو حاصل کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم وراڈکر نے آئر لینڈ میں اس چھوت سے  نمٹنے کے سلسلے میں بھارت نژاد ڈاکٹروں اورنرسوں کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے آئرلینڈ کے وزیراعظم جناب وراڈکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئرلینڈ میں بھارتی شہریوں کی خبرگیری اور حاصل ہونے والے تعاون کےلئے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ بھارت میں مقیم آئرش باشندوں کو بھی مماثل سہولتیں فراہم کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت اور آئرلینڈ اس وبائی مرض سے نبردآزما ہونے کی عالمی کوشش میں فارما سیوٹیکلس اور طبی شعبوں میں دستیاب اپنی قوتوں کے استعمال کے ذریعے اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے آئرلینڈ اور یوروپی یونین کے ساتھ  کووڈ کے پھوٹ پڑنے کے بعد کے پس منظر میں بھارت کے تعاون کو مستحکم بنانےکےمضمرات سے متعلق  موضوعات پر بھی گفت و شنید کی۔

رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ موجودہ بحران کے دوران رونما ہونے والے تغیراتی زاویوں کے سلسلے میں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گے اور ایک دوسرے سے مشورہ کرتے رہیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More