16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اور آسٹریلیا کے دولت مشترکہ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن کے ساتھ آج ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے دنیا میں پھوٹے کووڈ-19 وبائی مرض اور ان کی متعلقہ حکومتوں کے ذریعہ اپنائی جا رہی حکمت عملیوں کے گھریلو ردعمل پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے صحت کو لاحق موجودہ بحران کے تناظر میں اشتراک میں تحقیقی کوششوں سمیت باہمی تجربات کے تبادلہ کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ حکومت ہند، سفری پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے ہوئے کسی بھی آسٹریلیائی شہری کو ضروری سہولت اور مدد فراہم کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ عزت مآب وزیراعظم موریسن نے اسی طرح کی یقین دہانی کرائی  کہ ہندوستان کے طلبہ سمیت آسٹریلیا میں مقیم ہندوستانی برادری، آسٹریلیائی سماج کے فعال حصہ کے طور پر اہمیت قائم  رہے گی۔

دونوں ہی رہنماؤں نے ہند-آسٹریلیا شراکت داری کی وسیع اہمیت کے تئیں ہند- بحرالکاہل خطے میں صحت کو لاحق موجودہ بحران کو حل کرنے سمیت اپنے رشتوں پر توجہ مرکوز کرتے رہنے پر اتفاق کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More