17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اور نیپال کے وزیراعظم کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   آج نیپال کے وزیراعظم عالی جناب کے پی شرما اولی سے  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے  جاری کووڈ – 19 بحران  پر اپنے نظریات کا تبادلہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ  دونوں ممالک اور  پورے خطے میں اس وبائی مرض نے  شہریوں کی صحت  اور  سلامتی کے لئے جو چنوتیاں  کھڑی کردی ہیں، ان پر بھی  تبادلہ خیالات کئے۔  دونوں قائدین نے اپنے اپنے ملک میں اس وبائی مرض سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔

 وزیراعظم مودی نے وزیراعظم اولی کی قیادت میں نیپال کی حکومت کی جانب سے اس بحران کے انتظام کے لئے  کئے گئے اقدامات کی  ستائش کی اور  یہ بھی کہا کہ اس چنوتی  سے نمٹنے کے لئے نیپال کے عوام نے  عزم مصمم کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعظم اولی نے  سارک ممالک کے مابین اس وبائی مرض  سے نمٹنے کے لئے  تال میل کے اقدامات  سے متعلق پہل قدمی  کے لئے وزیراعظم کی ستائش کی۔ انہوں نے  بھارت کی جانب سے نیپال کو فراہم کئے جانے والے  باہمی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم مودی نے عالمی وبائی مرض سے نمٹنے کے سلسلے میں نیپال کی کوششوں میں تمام تر ممکنہ  امداد  کی فراہمی کے لئے بھارت کی عہد بندگی  کا اعادہ کیا۔

دونوں قائدین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کا ماہرین اور افسران  ایک دوسرے کے ساتھ کووڈ -19  کی صورت حال  سے نمٹنے کے لئے تمام تر متعلقہ امور پر  قریبی مشاورت اور تال میل کا عمل برقرار رکھیں گے اور لازمی اشیاء کو  سرحد کے اس پار سے اُس پار لائے اور لے جانے کے لئے بھی سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیراعظم اولی اور نیپال کے عوام  کی  اچھی صحت اور خیر وعافیت کے لئے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More