نئی دہلی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے بھارت کے اولین صدرجمہوریہ ہند ، ڈاکٹرراجندرپرساد کو ان کی پیدائش کی سالگرہ پرخراج عقید ت پیش کیاہے ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاہے کہ‘‘ بھارت کے اولین صدرجمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹرراجندرپرساد کو ان کی پیدائش کی سالگرہ پرصد صد خراج عقیدت ۔ بے مثال صلاحیتوں کے حامل اورسادہ زندگی اور بلندنظریات کی علامت، راجندربابو کی شخصیت اہل وطن کے لئے ہمیشہ باعث ترغیب رہیگی ۔’’