17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب نریندرمودی 15ستمبر کو‘‘ سووچھتاہی سیوا ’’مہم کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: ‘سوچھتا ہی سیوا’2018ایک عوام تحریک ہے جس کا تعلق سووچھتا یاصفائی ستھرائی  سے ہے اور اسے سووچھ بھارت مشن یعنی 15ستمبر سے 02اکتوبر،2018کے دوران منعقد ہونے والی چوتھی سالگرہ کے ایک سلسلے کے طورپر منایاجارہاہے اوراس کے تحت صفائی ستھرائی کی یہ مہم اپنے حتمی دورمیں داخل ہورہی ہے ۔سووچھتاہی سیوا 2018، گذشتہ برس کی ایس ایچ ایس 2017کی کامیابی کے بعد کا  اگلاسلسلہ ہے ، جس کی قیادت محترم وزیراعظم نے کی تھی ۔ ایس ایچ ایس 2018کا اختتام، 29ستمبر سے 2اکتوبر 2018کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہونے والے مہاتماگاندھی انٹرنیشنل سینی ٹیشن کنونشن ( ایم جی آئی ایس سی ) کے انعقاد کے ساتھ ہوگا۔ جو مہاتماگاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے سال کی تقریبات کی ابتداہوگی ۔ایس ایچ ایس کا مقصد ایک صاف ستھرے بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر  کرنے کے لئے  چلائے گئے جن آندولن کو عملی شکل دینا ہے اور صفائی ستھرائی ہرایک کی ذمہ داری ہے  ،کے پیغام کو  ہرکس وناکس  کو ذہن نشین کراناہے ۔ پینے کے پانی  اورصفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایئرنے میڈیانمائندگان کے روبرو مہم کی جھلکیاں پیش کیں ۔

          اس مہم کی جھلکیاں درج ذیل ہیں :

*مہم کے مقاصد

          *چوتھی سالگرہ کے سلسلے میں سووچھ بھارت تحریک کی رفتارکو تیز کرنا

          *سووچھ بھارت جن آندولن میں ازسرنوتوانائی پیداکرنااور ہمہ گیری کی بنیاد ڈالنا

          *صفائی ستھرائی ہرایک کی ذمہ داری ہے کے نظریے کو ازسرنومستحکم بنانا

          *مہاتماگاندھی کی پیدائش کے 150ویں سال کی تقریبات کا آغاز ایک ملک گیرمہم کے ساتھ کرنا

*محترم وزیراعظم کے ذریعہ 15ستمبر ،2018کو قومی پیمانے پرآغاز

          ملک بھرمیں 15سے زائد  مقامات پرویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے سماج کے مختلف طبقات اور عوامی شخصیات کے ساتھ یہ آغاز عمل میں آئیگا اس کے بعد  بڑے پیمانے  پرکمیونٹی موبیلائزیشن یعنی عوامی شرکت کے ذریعہ درج ذیل امورانجام دیئے جائیں گے ۔

*بنیادی سطح پرسووچھتا کے علمبرداریعنی خواتین سرپنچ ، سووچھاگریہی ، طلبہ ، نگرانی سمیتیوں ، نوجوانوں کی تنظیموں ، کارپوریٹ اداروں وغیرہ کے ذریعہ سووچھتامہمات کا آغاز ۔

*فلم کی مشہورشخصیات اورکھلاڑیوں کو اس کام میں شریک کرنا

*مذہبی رہنماوں کو اس کام میں شریک کرنا، کارپوریٹ /میڈیاکی نمایاں شخصیات ، منتخب وزرااور وزرائے اعلیٰ کو اس کام میں شریک کرنا

اسکول کو وابستہ کرنا :15ستمبر ،2018

*ملک بھرمیں اسکول کے بچوں کے ذریعہ کہیں بڑے پیمانے پرصفائی ستھرائی شرمدان کئے جاتے ہیں ۔

*درجہ تین سے پانچ   کے طلبأ ، ہاتھ دھونے کی مہمات میں حصہ لیتے ہیں ، درجہ 6سے 12تک کے  طلبأ آوٹ ڈورسووچھتامہم میں حصہ لیتے ہیں ۔

سووچھتاسبھا:16ستمبر ،2018

*اپنی اپنی گرام پنچایتوں میں صفائی ستھرائی کی کیفیت کی نگرانی کے ایجنڈے اور مستقبل کے لائحہ عمل  کی تشکیل کے ساتھ  گاوؤں  میں خصوصی گرام سبھاوں کا اہتمام کیاجائیگا۔

*سیوادیوس :17ستمبر،2018

سووچھتاسے متعلق سرگرمیوں کو مرکزی اورریاستی وزرأ کے ذریعہ مرکزی اورریاستی ملازمین کے ذریعہ وزراکی قیادت میں ملک بھرمیں انجام دیاجائیگا۔

ریلوے سووچھتادیوس ۔22ستمبر ،2018

*ریل گاڑیوں /ریلوے اسٹیشنوں /پلیٹ فارموں پرکوڑا کرکٹ نہ پھیلانے اوراس کی روک تھام کے لئے غیرملک کا سفرکرنے والے  مسافروں میں صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیداکرنے کے لئے عوامی بیداری مہم کااہتمام

*ڈسپلے فلیگ اور ایس بی ایم لوگو

*شراکت داری ۔ تمام ریلوے اسٹیشنوں ، کالونیوں ، اورگرد ونواح کے باشندگان ، تمام ریلوے ملازمین ان کے کنبے  اورعملہ

*انتیودیہ دیوس ۔25ستمبر ،2018

*ہرایک سووچھ گریہی کو ہدایت دی جائیگی کہ وہ اپنے طورپرسووچھ گریہیوں کاایک گروہ کھڑا کرے ( سووچھ گریہیوں کے سووچھ گریہی )

*ہرایک ٹیم اپنے گاوں کی اوڈی ایف حالت کے مطابق اوڈی ایف مثبت سرگرمیوں کے لئے کام کریگی

ایس ایچ ایس پکھواڑے کے دوران دیگرسرگرمیاں

*نوجوانوں کو کام سے لگانا

*کالج طلبأ ، نوجوانوں اوراین سی سی کیڈٹوں کے ذریعہ کہیں بڑے پیمانے پربیداری مہم اورریلیوں کا اہتمام

*پینشن یافتہ گان اورمسلح دستوں کا سبکدوش عملہ

*پینشن یافتہ گان ، اورمسلح  دستوں کے  سبکدوش اراکین اپنی ہمسائیگی ، آرڈبلیواے ، کلب ، اورسوسائٹی میں سووچھتاسرگرمیوں کی قیادت کریں گے ۔

مشہورومعروف مقامات کی صفائی ستھرائی

*سووچھتاسرگرمیوں کے لئے 30سووچھ معروف مقامات پرتوجہ مرکوز کرنا

*کارپوریٹ سیکٹر

*تمام انتظامیہ ، عملے ، ملازمین اورکارکنان کو اپنے دفاترکے  احاطے کے اندرگردونواح کے مقامات پر صفائی ستھرائی کے شرمدان میں حصہ لینے کے لئے راغب کرنے کی غرض سے ایک مہم کا اہتمام کیاجائیگا

*میڈیا

*میڈیا ایس بی ایم کے نصب العینوں کے حصول میں ایک اہم کرداراداکرتارہاہے ۔ ایس ایچ ایس پکھواڑے کے دوران میڈیاسے گذارش کی گئی  ہے کہ وہ عوامی بیداری میں اضافہ کرے اور اس کے دائرہ کارکو ملک گیرپیمانے پروسعت دے ۔سووچھ بھارت کے نصب العین کو حقیقی شکل دینے کے لئے مختلف شراکت داروں اور سماج کے طبقات کے ذریعہ ایس ایچ ایس کے دوران کئے جانے والے شرمدان کی سرگرمیوں کا ریگولرکوریج اور اس کی رپورٹنگ ازحد اہم ہوگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More