12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب نریندر مودی اٹل ٹنل کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دلی، یکم ؍ اکتوبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی 3؍اکتوبر 2020 کو صبح 10 بجے اٹل ٹنل، روہتانگ کا افتتاح کریں گے۔

اٹل ٹنل دنیا کی سب سے لمبی سرنگ ہے۔9.02 کلومیٹر لمبی یہ سرنگ پورے سال منالی  اور لاہول اسپیتی وادی کو جوڑتی ہے۔اس سے قبل ہر سال بھاری برفباری کی وجہ سے تقریبا ً 6 ماہ کے لئے ا س وادی کا راستہ بند ہوجاتا تھا۔

یہ سرنگ  سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر (10 ہزار فٹ) کی اونچائی پر ہمالیہ کے  پیر پنجال سلسلے میں     جدیدترین خصوصیات کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے۔

یہ سرنگ منالی اور لیہہ کے درمیان سڑک کے  فاصلے کو    46 کلومیٹر تک کم کرتی ہے  اور اس راستے کے سفر میں لگنے والے وقت کو 4 سے5 گھنٹے کم کرےگی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017AGD.jpg

اٹل ٹنل کا ساؤتھ پورٹل  (ایس پی)، منالی سے 25 کلو میٹر  کے فاصلے پر اور 3060 میٹر اونچائی پر واقع ہے، جبکہ ٹنل کا نارتھ پورٹل (این پی )، لاہول وادی میں 3071 میٹر کی اونچائی پر گاؤں تیلنگ ، سسو کے قریب واقع ہے۔

یہ گھوڑے کی نعل کی شکل کا  سنگل ٹیوب ڈبل لین ٹنل   ہے، جس میں 8 میٹر کا روڈ وے ہے۔ اس میں  5.525 میٹر کی اوور ہیڈ کلیئرنس ہے۔

یہ 10.5 میٹر چوڑی ہے اور اس میں3.6×2.25 میٹر کا فائر پروف ایمرجنسی باہر نکلنے کا راستہ بھی  ہے، جو کہ خاص سرنگ میں تیار کیا گیا ہے۔

اٹل ٹنل کاڈیزائن 3000کاریں یومیہ اور 1500ٹرک یومیہ کے ٹریفک کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے، جو کہ زیادہ سے زیادہ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں  گی۔

اس سرنگ میں جدیدترین الیکٹرومیکینکل سسٹم موجود ہے، جس میں سیمی ٹرانسورس وینٹی لیشن سسٹم، ایس سی اے ڈی اےکنٹرولڈ فائر فائٹنگ، روشنی اور نگرانی کا نظام موجود ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021XYX.png

اس سرنگ میں حفاظت کے کافی انتظامات ہیں۔ چند کلیدی حفاظتی خصوصیات درج ذیل ہیں:

الف-سرنگ میں داخلے کے دونوں پورٹلز پر بیریئر ہیں۔

ب-ایمرجنسی ضرورت کیلئے ہر ایک 150 میٹر کے فاصلے پر ٹیلیفون کنکشن دیا گیا ہے۔

پ-ہر ایک 60 میٹر کے فاصلے پر فائرہائڈرینٹ میکانزم ۔

ت-ہر ایک 250 میٹر کے فاصلے پرسی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ آٹوانسیڈینٹ ڈٹیکشن سسٹم۔

ٹ-ہر ایک، ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا کی کوالٹی کی مانیٹرنگ۔

ث-ہر ایک  25 میٹر کے فاصلے پرایویکیوایشن لائٹنگ ؍ ایگزٹ سائن۔

ج-پوری سرنگ میں براڈکاسٹنگ کا نظام۔

چ-ہر 50 میٹر کے فاصلےپر فائر ریٹیڈ ڈیمپرس۔

ج-ہر ایک  60 میٹر کے فاصلے پر کیمرے۔

روہتانگ پاس کے نیچے ایک اسٹریٹجک ٹنل کی تعمیر کا  تاریخی فیصلہ  3 جون 2000 کو کیا گیا تھا، جب آنجہانی اٹل بہاری واجپئی وزیراعظم تھے۔ سرنگ کے ساؤتھ پورٹل کیلئے ایکسیس روڈ کا سنگ بنیاد 26مئی 2002 کو رکھا گیا تھا۔

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او)،  نے بڑے  بڑے جغرافیائی علاقائی اور موسم سے متعلق چیلنجوں، جن میں 587 میٹر کا سیری نالہ   فالٹ زون کی دشوار ترین پٹی شامل ہے، پر قابو پانے کے لئے مسلسل کام کیا۔دونوں سِروں پر کامیابی 15؍اکتوبر 2017 کو حاصل ہوئی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ کی میٹنگ 24دسمبر 2019 کو ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کی خدمات کا احترام کرنے کے لئے  روہتانگ ٹنل کا نام اٹل ٹنل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ساؤتھ پورٹل منالی میں اٹل ٹنل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی لاہول اسپیتی میں سسو  اور سولانگ وادی میں عوامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More