نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ براہ راست گفتگو کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو 2 گنی کرنے سے متعلق متعدد اقدامات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ یہ بات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی بروز بدھ، 20 جون 2018 کو صبح ساڑھے 9 بجے ملک کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم کی اس بات چیت کو کرشی وگیان کیندر کے کامن سروس سینٹرس (سی ایس سی)، دوردرشن، ڈی ڈی کسان اور آکاشوانی پر پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔ ‘‘نریندر مودی ایپ’’ کے ذریعہ بھی لوگ وزیراعظم سے بات چیت کرسکیں گے۔