19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سائبر اسپیس پر پانچویں عالمی کانفرنس-2017 کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دارالحکومت میں سائبر اسپیس پر عالمی کانفرنس-2017 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیراعظم جناب رنل وکرما سنگھے، حکومت ہند میں الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد، حکومت ہند کے مواصلات کے محکمے کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا، حکومت ہند کی الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کے جے الفونس اور ٹیلی مواصلات کی بین الاقوامی یونین کے سکریٹری جنرل جناب ہولن زاہاؤ بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم نے امنگ ایپ کا بھی اجراء کیا جس کا مقصد حکومت کی 162 خدمات کو موبائل کے ایک ہی ایپ میں لانا ہے تاکہ حکومت کو ملک کے شہریوں کے موبائل فون پر قابل رسائی بنایا جاسکے۔

 الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانون انصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی ہماری حکومت کا بنیادی فلسفہ سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا ٹیکنالوجی کے استعمال سے سبھی کی شمولیت والی ترقی کے اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےو زیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ کار دیا ہے۔ اس نے پائیدار ترقی کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کی ایک نئی مثال پیش کی ہے۔ بھارت کی کی ڈیجیٹل ترقی کا دائرہ خدمات کی ڈیجیٹل تفصیل سے لے کر بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت تک محیط ہے جس کو  1.3 ارب عوام کی حمایت حاصل ہے جس میں 65 فیصد سے زیادہ 35 سال کی عمر سے کم ہیں۔

وزیراعظم نے پیس اے تھان نامی عالمی سائبر چیلنج میں جیت حاصل کرنے والوں کی بھی عزت افزائی کی۔ ان لوگوں کو ہیکھاتھان کے ایک بہت بڑے فائنل میں 36 گھنٹے کے چیلنج میں چیت حاصل کرنے پر یہ عزت افزائی کی گئی ۔ اس ہیکھاتھان میں پورے بھارت کی سینکڑوں ٹیموں نے اور امریکہ، کناڈا، فرانس، ارجنٹینا، آسٹریلیا اور الجیریا جیسے ملکوں کی ٹیموں نے  شرکت کی اور اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ان مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

عالمی سائبرچیلنج ’’اسٹارٹ اپ کیلئے سب سے اختراعی نظریہ‘‘

ٹیم کا نام

استر

نام

آنند کرشنا

شکھل شرما

مقابلہ

پیس- اے-تھان

ملک

فرانس

جیت حاصل کرنے والے پیس-اے-تھان (قومی)

رینک ٹیم کانام نام مقابلہ ملک
فاتح سی وائی گارڈ سچن پارکھ

روہت بھاسکر

تانے شاہ

پیس-اے-تھان بھارت
پہلا رنر اپ ٹیک ویزارڈ وینیتا گرگ

روہت تلی

پیس-اے-تھان بھارت
دوسرا رنر اپ  ڈیپ سیف ڈی ایس ویراریڈی

کے وی وی درگاپرساد

آر بارتھ

پیس-اے-تھان بھارت
تیسرا رنراپ ایگیز بھاردواج سچیدانندن پیس-اے-تھان  امریکہ
کنسولیشن بلیو مانکس شایک دھر

سسوت داس

دیبان جیت سرکار

پیس-اے-تھان  بھارت

2011 میں لندن میں آغاز کے بعد دوسرا جی سی سی ایس ، 2012 میں بوڈا پیسٹ میں منعقد ہوا تھا جس میں تقریبا 60 ملکوں کے 700 مندوبین نے شرکت کی تھی۔ جی سی سی ایس کا تیسرا ایڈیشن 2013 میں سیول میں منعقد ہوا۔ جی سی سی ایس کی چوتھی کانفرنس 2015 میں ہیگ میں منعقد ہوئی جس میں 97 ملکوں نے شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More