نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی جمعرات کو تمکور کرناٹک میں ایک جلسہ عام کے دوران ریاستوں کو کرشی کرمن ایواڈز اور تعریفی ایوارڈز تقسیم کریں گے۔ جناب مودی ترقی پذیر کسانوں کے لئے زراعت کے وزیر کا کرشی کرمن ایوارڈ بھی پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم پردھان منتری کسان سمان ندھی کی تیسری قسط بھی جاری کریں گے ۔ پی ایم کسان کے تحت یہ تیسری قسط 6 کروڑ مستفدین کے لئے ہوگی اور اس کے تحت ان مستفدین کے لئے 2 ہزار روپے کی تیسری قسط دسمبر2019 –مارچ 2020 کی مدت کے لئے ہوگی۔ وزیراعظم 8 ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مستفدین کو سرٹی فکیٹ کو بھی پی ایم کسان کے تحت حوالے کریں گے۔اسی پروگرام میں وزیراعظم تملناڈو کے مخصوص کسانوں کو گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والےجہازوں اور فشنگ ویسل ٹرانسفونڈرز کی کنجیاں بھی سپرد کریں گے۔ وہ کرناٹک کے مخصوص کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈز بھی تقسیم کریں گے ۔ وزیراعظم اس مقام پر ایک نمائش بھی دیکھنے جائیں گے اور تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔