نئی دہلی۔؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے طلاق ثلاثہ کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔ اس فیصلے کو تاریخی بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ اس سے مسلم خواتین کومساوی حیثت حاصل گئی ہے اور یہ مسلم خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایک طاقتور قدم ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’طلاق ثلاثہ کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، اس سے مسلم خواتین کو مساوی حیثیت حاصل ہو گئی ہے اور یہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایک طاقتور قدم ہے‘‘۔