نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 11 اکتوبر 2017 کو پوسا، نئی دہلی میں آئی اے آر آئی میں ناناجی دیش مکھ کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم ‘‘ٹکنالوجی اور دیہی زندگی ’’کے موضوع پر ایک نمائش بھی دیکھیں گے۔ وہ دیہی جدید کاروں سےبھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم نانا جی دیش مکھ اور لوک نائیک جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت کے طو رپر پھولوں کا نذارانہ پیش کریں گے۔
وزیراعظم نانا جی دیش مکھ کے بارے میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی رسم بھی انجام دیں گے۔ وہ ضلع کی سطح پر ترقیاتی کاموں کے جائزہ اور تال میل کے لئے ایک پورٹل کا آغاز کریں گے۔ وہ گرام سمواد ایپلی کیشن کی شروعات بھی کریں گے جس کے ذریعہ گرام پنچایت سطح پر دیہی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کی معلومات حاصل کی جاسکے گی۔ یہ ایپلی کیشن ‘‘سوچنا سے سشستی کرن ’’ یعنی اطلاع کے ذریعہ بااختیار بنانے کے موضوع پر تیار کی گئی ہے۔ وہ آئی اے آر آئی میں ایک پلانٹ فنومکس فیسلٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم تقریباً دس ہزار افراد سے خطاب کریں گے جن کا تعلق خود اپنا روزگار چلانے والے گروپوں ، پنچایتوں ، پانی کے تحفظ سےمتعلق جدید کاروں اور پردھان منتری آواس یوجنا سے فیضیاب ہونے والوں سے ہے۔