17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم حیدر آباد میں عالمی صنعت کاری سربراہ کانفرنس کاافتتاح کریں گے

Urdu News

 نئی دہلی۔ جنوبی ایشیا میں پہلی بار ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں  28-30 نومبر کوعالمی صنعت کاری سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کااہتمام حکومت ہند اور حکومت امریکہ کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا  جائے گا۔ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندرمودی  اس سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور اس میں شامل ہونے والے امریکی وفد کی قیادت امریکی صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کرینگی۔

عالمی صنعت کاری سربراہ کانفرنس( جی ای سی) کا یہ آٹھوا ں ایڈیشن ہے۔اس میں دنیا بھر کے ممتاز صنعت کار ، سرمایہ کار اور دیگرمتعلقین شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا موضوع  ‘‘خواتین کو اولیت، سبھی کے لئے خوشحالی’’  ہے اور اس میں52.5 فیصد سے زیادہ خواتین  شرکت  کریں گی یعنی  شرکت کرنے والوں میں خواتین کی اکثریت ہوگی۔

10 سے زیادہ سے ملکوں کی نمائندگی ایسے وفود کریں گے جن میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔ ان ملکوں میں افغانستان، سعودی عرب  اور اسرائیل شامل ہیں۔اس کانفرنس کے مختلف اجلاسوں  سے دنیا کی ممتاز خواتین خطاب کریں گی۔ جن میں ٹینس چمپئن ثانیہ مرزا، گوگل کی نائب صدر ڈائنا لوئی پیٹریشیہ لیفیلڈ اور افغان سٹاڈیل سافٹ ویئر کمپنی کی سی ای او،  رویہ محبوب شامل ہیں۔اس سال کی سربراہ کانفرنس کے موضوع سے امریکہ اور ہندوستان کی حکومتوں کے خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے اصول پر قائم رہنے کااظہار ہوتا ہے۔خاتون صنعت کار اختراع اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی مہم میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے اہم ترین چیلنجوں کا سامنا کرنے میں بھی معاون ہیں۔

 اس بااختیار تین روزہ سربراہ کانفرنس کا افتتاحی مکمل اجلاس منگل کے روز حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سینٹر میں ہوگا۔اس کے بعد 2دنوں میں نیٹ ورکنگ، مینٹرنگ اور ورک شاپ کا انعقاد کیاجائے گا۔ جن میں خیالات کے تبادلے، نیٹ ورک تیار کرنے اور اپنے عزائم کو فروغ دینے کے مقصد سے صنعت کاروں کے لئے ایک ساز گار ماحول دیکھنے کو ملے گا۔مکمل اجلاس سے خطاب کرنے والوں  کی فہرست نیچے دی جارہی ہیں۔

28 نومبر منگل کو شام ساڑھے چار بجے

تبدیلی لائیں:خاتون صنعت کاروں کی قیادت

  • ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کاخطاب
  • تلنگانہ کے وزیراعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ کا خطاب
  • امریکی کی صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کاخطاب
  • ان تقریروں کے بعد اپنے ملکوں میں خاتون صنعت کاروں کے لئے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں ایک پینل سیشن کا انعقاد کیاجائے گا۔
  • نظامت کے فرائض سسکو کے چیئرمین ایمریٹس جان چیمبرس انجام دیں گے۔
  • پینلسٹ:
  • امریکہ کے صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ
  • نرملا سیتا رمن، وزیر دفاع ،حکومت ہند
  • سیبونگلے سانبو، منیجنگ ڈائریکٹر، ایس آر ایس ایوی ایشن اور ایس آر ایس پیٹرولیم
  • مارکوس والین برگ، چیئرمین ، اسکینڈینویسکا اینس کلڈا بینکن( ایس ای بی)

29 نومبر بروز بدھ صبح 9:00 بجے

ہم یہ کرسکتے ہیںٍ! افرادی طاقت کی ترقی اور ہنر مندی کی تربیت میں اختراع

  • ہنر مندی کی تربیت، تعلیم اور مینٹر شپ تک رسائی کے ذریعہ کام کرنےو الوں میں خواتین کی شراکت میں اضافے پر ایک مباحثہ ۔ افرادی قوت ترقی اور تربیت میں جدید کاری پر مباحثے میں اس بات پر بحث کی جائے گی کہ روزگار کے معاملے میں خواتین کے لئے راستے کھولنے کے لئے کیا مناسب ہے اور کیا کیا جاسکتا ہے۔
  • نظامت کے فرائض انجام دیں گےہندوستان کی حکومت تلنگانہ کے آئی ٹی ای اینڈ سی، ایم اے یو ڈی، صنعت اور کامرس کانکنی اور عرضیات، پبلک انٹر پرائزز اور این آر آئی امور کے وزیر کے ۔ ٹی ۔ راما راؤ انجام دیں گے۔

پینلسٹ:

  • چیری بلیئر ، بانی چیری بلیئر فاؤ نڈیشن فار ویمن، سی ڈی ای، کیو سی
  • چندا کوچر،مینجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او، آئی سی آئی سی آئی بینک لمٹیڈ
  • کرن کوئنٹاس، چیف کسمٹر آفیسر، ڈیل ای ایم سی
  • امریکہ کے صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ

 30 نومبر بروز جمعرات کو شام 4:00 بجے

خواتین کی کامیابی، ہم سبھی کی کامیابی:خاتون صنعت کاروں کے لئے موافق ماحول کو فروغ دینا

  • اس کانفرنس کےاختتامی اجلاس میں ایسی ممتاز شخصیتیں یکجا ہونگی جو خاتون صنعت کاروں کو تعاون فراہم کراتی ہیں اور ان کے لئے فنڈ کا انتظام بھی کررہی ہیں۔
  • نظام کے فرائض حکومت ہند کے کامرس اور صنعت کےو زیر جناب سریش پربھو انجام دیں گے۔

پینلسٹ:

  • کرسٹنا پرکن ڈیویسن، بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، آئی یوروپ کیپٹل ایل ایل سی
  • دیپالی گوئنکا، سی ای او اینڈ جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر، ویل اسپن انڈیا
  • مارک گرین، ایڈمنسٹریٹر، یو ایس ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ
  • لیرا ٹو موٹسمئی، بانی اور سی ای او، پیٹرولنک
  • منیش سبھروال، چیئرمین ٹیم لیز

ان کے علاوہ دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ملکوں کے دیگر مقررین ، ماہرین اور 1, 500 صنعت کار، سرمایہ کار اور صنعتوں کے معاونین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس سربراہ کانفرنس میں تمام  اندراج شدہ مندوبین کے درمیان بے روک ٹوک نیٹ ورکنگ کے مقصد سے ایک موبائل ایپلی کیشن شروع کی گئی ہے۔اس اپیلی کیشن سے منسلک ایک پہننے والی ڈیوائس بھی اس سربراہ کانفرنس کے درمیان اور اس کے بعد استعمال کے لئے تمام مندوبین فراہم کرائی جارہی ہیں۔اب ڈیڑھ ہزار مندوبین نے اس ایب کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔اس کے ذریعہ بیس ہزار پروفائل دیکھے جاچکے ہیں۔ چار ہزار پیغامات اور چھ ہزار بزنس کارڈوں کا تبادلہ ہوا ہے اور پانچ سو میٹنگیں پہلے ہی طے ہوچکی ہیں۔

اپنی دلچسپ کہانیوں اور اختراعی پروجیکٹوں سے واقف کرانے کے مقصد سے  دنیا بھر سے آنے والے صنعت کاروں  کے علاوہ اس کانفرنس میں درج ذیل ہندوستانی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

  • وزیرخارجہ سشما سوراج
  • وزیر دفاع نرملا سیتا رمن

اس کانفرنس کے مذکورہ بالا اور دیگر مقررین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی  ویب سائٹwww.ges2017.gov.in  دیکھیں۔  اس سربراہ کے بارے میں میڈیا کے سوالات  summitmedia@state.govکو بھیجیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More