نئی دہلی؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچھ بھارت ابھیان میں عوامی شرکت کو تقویت پہنچانے اور باپو کے صاف ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کیا –
سوچھتا ہی سیوا مہم کی آج شروعات کی گئی جس کا مقصد صفا ئی مہم میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا انعقاد سوچھتا بھارت مشن کی چوتھی سالگرہ جو کہ 02 اکتوبر کو ہے، کے تعلق سے کیا گیا ۔
یہ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالہ تقریبات کا موقع بھی ہے۔ وزیر اعظم نے ہر ایک سے اس مہم کا حصّہ بننے کی درخواست کی اور سوچھ بھارت بنانے کی کوششوں کو مستحکم کرنے کی اپیل کی .
انہوں نےملک کے 17مقامات پر مختلف سیکشن کے لوگوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا