17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم سے 2017بیچ کے زیر تربیت آئی پی ایس افسران کی ملاقات

Urdu News

نئی دہلی،  بیچ کے انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) کے تقریباً 100 زیرتربیت افسران نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

زیر تربیت آئی پی ایس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے لگن کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت اور امتیازی کارکردگی پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے متعدد کرداروں اور ذمہ داریوں، جن سے افسران کا سامنا ہوگا، کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے 33 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کیا جنھوں نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس ملاقات کے دوران بہترین حکمرانی، نظم و ضبط اور برتاؤ، خواتین کو بااختیار بنانے اور فارنسک سائنس جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More