15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم لیہہ میں، 19 کشک باکولا رنپوشے کی صد سالہ یوم پیدائش تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، زوجیلا سرنگ سے متعلق کام کی ابتدا کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی آج دورہ جموں و کشمیر کے پہلے مرحلے میں لیہہ پہنچے۔ انہوں نے لیہ میں 19ویں کشک باکولا رپنوشے کی پیدائش کی صد سالہ یوم تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں انہوں نے زوجیلا سرنگ سے متعلق کام کی ابتدا کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

14 کلومیٹر لمبی سرنگ ہندوستان کی سب سے لمبی سڑک سرنگ اور ایشیا کی سب سے لمبی دو طرفہ سرنگ ہوگی۔ وزیراعظم کی زیر قیادت اقتصادی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اس سال 6800 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ – 1 اے سیکشن پر بالتال اور مینا مارگ کے درمیان اس سرنگ کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کو منظوری دی تھی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے سری نگر، کارگل اور لیہہ کے درمیان سبھی موسم میں آمدو رفت کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس کی تعمیر سے زوجیلا سرنگ کو پار کرنے میں صرف پندرہ منٹ لگیں گے جب کہ اس وقت اسے پار کرنے میں ساڑھے تین گھنٹے لگتے ہیں۔ اس سے ان علاقوں میں سماجی اور ثقافتی اور معاشی پیش رفت کا راستہ ہموار ہوگا۔

اس موقع پر ایک بڑے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 19ویں کشک باکولا رینپوشے کی عظیم خدمات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمات میں وقف کر دی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تینوں حصوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر  25000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ کو حاصل کرنے جا رہا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست کے عوا  م پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More