17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نئی دہلی کے اسکون میں گیتا آرادھنا مہوتسو میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے ایسٹ آف کیلاش علاقے میں انڈیا کلچرل سینٹر کی اسکون گیلری میں 26 فروری 2019  کو گیتا آرادھنا مہوتسو میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں وزیراعظم اسکون کے عقیدت مندوں کی طرف سے تیار کی گئی بھگود گیتا کی، دنیا کے لئے، نقاب کشائی کریں گے۔ اس بھگود گیتا کا حجم 2.8 میٹر اور وزن 800  کلو گرام سے زیادہ ہے یہ بھگود گیتا، دنیا میں اپنی نوعیت کی منفرد ہے۔ اس میں بھگود گیتا کے اصل شلوک ہیں اور ساتھ ہی ان شلوکوں پر تبصرے بھی ہیں۔

وزیراعظم اس بھگود گیتا کو سرکاری طور پر کھولے جانے کے لئے اس کا ایک صفحہ کھولیں گے۔

وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More