25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم عزت مآب شیخ حسینہ کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت

Urdu News

نئی دہلی: جناب وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم عزت مآب  شیخ حسینہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر ہندوستان کے عوام اور اپنی جانب سے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور بنگلہ دیش کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ -19 وبائی مرض کی وجہ سے پیدا علاقائی صورتحال پر بات چیت کی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اپنے اپنے ملک میں کئے جارہے اقدامات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔

دونوں رہنماؤں نے سارک کے رکن ممالک کے قائدین کے درمیان 15 مارچ کو طے پانے والے خصوصی انتظامات کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں ہوئی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سارک کووڈ-19 ہنگامی فنڈ میں 1.5 ملین ڈالر کا عطیہ دینے کے لئے وزیراعظم شیخ حسینہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شیخ حسینہ نے اس خطے میں کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کی سمت میں مربوط کوششوں کی قیادت کرنے اور بنگلہ دیش کو طبی سازو سامان کی فراہمی اور صلاحیت سازی دونوں زمروں میں معاونت کرنے کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سڑک، ریل، اندرون ملک آبی گزر گاہوں اور ہوائی راستوں کے ذریعے سرحدوں پر ضروری سامان کی فراہمی جاری رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی نے تاریخ، ثقافت، زبان اور یکجہتی کے مشترکہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی عمدہ صورتحال پر اطمیان کا اظہار کیا اور کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے اور اس وبائی مرض کے صحتی و اقتصادی اثرات کو کم سے کم کرنے میں بنگلہ دیش کو تعاون دینے کے لئے بھارت کی عہد بندی کو دوہرایا۔

وزیراعظم نے اس تاریخی مجیب بارشو کے موقع پر وزیراعظم شیخ حسینہ اور بنگلہ دیش کے دوست عوام کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More