نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کے لئے ایک ٹرسٹ کا اعلان کیا ہےجس کا حکم سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر میری حکومت نے آج شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترٹرسٹ کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کے قیام کے سلسلہ میں تمام فیصلے کرنے میں پوری طرح آزاد ہوگا۔
ایودھیا کے بارے میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
وزیراعظم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر حکومت نے اترپردیش سرکار سے درخواست کی ہے کہ وہ پانچ ایکڑ زمین سنی وقف بورڈ کو مختص کرے اور ریاستی سرکار نے اس کی یہ درخواست مان لی ہے۔
ہم سبھی اس تاریخی اور روحانی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں جوہندستانی قدروں ، جذبے ، نظریات اور ثقافت سے بھگوان رام اور ایودھیا سے جڑی ہیں۔
عظیم الشان رام مندر کی تعمیر اورمستقبل میں رام للا کے درشن کرنے والے عقیدت مندوں کے جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے اس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حاصل کی گئی لگ بھگ 67.703 ایکڑ زمین کو شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کو منتقل کردیا جائے گا۔
#Cabinet has today given approval to proposal for creation of 'Shri Ram Janma Bhoomi Tirtha Kshetra' trust
The Trust will be free to take all decisions regarding creation of a magnificent #RamTemple in #Ayodhya: PM @narendramodi#cabinetdecisions pic.twitter.com/dYoGZT0yKr
— PIB India (@PIB_India) February 5, 2020
وزیراعظم نے ہندستان کے عوام کی طرف سے پیش کئے گئے جذبے کی تعریف کی
وزیراعظم نے ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امن اور ہم آہنگی بنائے رکھنے میں ملک کے عوام کی طرف سے پیش کی گئی پختگی اور جذبے کی تعریف کی۔
PM @narendramodi praises the mature behavior exhibited by people of the country after the 9th November #SupremeCourt judgement#Rammandir #ayodhya pic.twitter.com/Y9BeidyLP5
— PIB India (@PIB_India) February 5, 2020
وزیراعظم نے ایک علیحدہ ٹوئٹ میں اسی جذبے کو دوہرایا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ہندستان کے عوام نے جمہوری عمل اور طریقہ کار میں اپنے زبردست اعتقاد کا مظاہرہ کیا ہے اور میں ہندستان کے 130 کروڑ عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔
The Shri Ram Janmabhoomi Teertha Kshetra will be formed.
This is the trust that was to be formed in line with the verdict of the Honourable Supreme Court of India: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 5, 2020
ہندستان میں رہنے والے سبھی فرقے ایک بڑے کنبے کے ممبر ہیں
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب ایک ہی کنبے کے ممبر ہیں ۔ یہ ہندستان کی قدریں ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندستان کے عوام خوش اور صحت مند رہے اور انہیں اسے سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کے وشواس سے رہنمائی حاصل ہو۔ ہم ہرہندستانی کی فلاح و بہبود کے لئے کا م کررہے ہیں۔
We are all members of one family. This is the ethos of India.
We want every Indian to be happy and healthy.
Guided by ‘Sabka Saath, Sabka Vikas, Sabka Vishwas’ we are working for the welfare of every Indian: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 5, 2020
وزیراعظم نےمزید کہا کہ آیئے ہم سب مل کر ایک عظیم رام مندر کی تعمیر کی سمت میں کام کریں۔