9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نے نرمدا اُدگم استھل میں واقع مندر میں پوجا ارچنا کی

وزیراعظم نریندر مودی نے نرمدا اُدگم استھل میں واقع مندر میں پوجا ارچنا کی
Urdu News

نئی دہلی،15؍مئی ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نرمدا ادگم استھل میں واقع مندر میں پوجا ارچنا کی، جہاں سے دریانرمدا نکلتا ہے۔ جناب مودی نے مدھیہ پردیش میں امر کنٹک میں نمامی نرمدا سیوایاترا کے اختتام پر ایک بڑے ہجوم سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سوامی اودھیش نندا جی نے وزیراعظم کو وِکاس اوتار بتایا اور کہا کہ وزیراعظم نے پانی کے تحفظ کے کاز کیلئے زبردست عوامی بیداری کی تحریک دلائی۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کےوزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرمدا عوامی شرکت کے ذریعے دنیا میں سب سے صاف ستھرا دریا بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے تمام 18 شہروں میں پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے، جو نرمدا کے کنارے بہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحریک یہاں نہیں رکے گی، بلکہ دیگر دریاؤں کی بھی توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بھارت وِشو گرو بنے گا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی تشکیل کے آئندہ تین سال پورا ہونے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نرمدا پرویعنی نرمدا دریا کے لئے مشن ورک پلان جاری کیا۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ نرمدا سیوا یاترا کے یاتریوں کے سامنے جھکتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی کوششیں کارآمد ثابت ہوں گی اور ہندوستان اور غریب سے غریب لوگوں کی خدمت کریں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں نرمدا کا بُری طرح سے استحصال کیا گیا ہے۔ اسی لئے نرمدا سیوا یاترا کی ضرورت پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اس کا تحفظ نہ کر سکے، تویہ ہمارے دریاؤں اور انسانیت کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت کا درخت لگانے کے بڑے پروگرام سے انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہوگی۔ گجرات اور مہاراشٹر کے کسانوں اورعوام کی جانب سے جنہیں نرمدا سے فائدہ پہنچتا ہے، وزیراعظم نے نرمدا سیوا یاترا کیلئے عوام اور مدھیہ پردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے سوؤچھ بھارت مشن میں ریاست کی کارکردگی کیلئے مدھیہ پردیش حکومت کی ستائش کی، جہاں 100 چوٹی کے شہروں میں سے مدھیہ پردیش کے 22 شہر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور مدھیہ پردیش نے اس سلسلے میں ایک اچھا ویژن ڈاکیومنٹ تیار کیا ہے۔ انہوں نے آزادی کے 75سال پورا ہونے یعنی 2022 تک ملک کیلئے ایک مثبت خدمت کرنے کیلئے عوام سے عہد کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے سوامی اودھیش نندا کو ان کی تعریف کیلئے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے آخرمیں عوام سے اپیل کی کہ وہ نرمدا دریا کیلئے اپنی قربانی اور خدمت کیلئے تیار رہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More