نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ورکلاں میں نوجوانوں کی عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں سونے کے 8 تمغوں سمیت 15 تمغے جیتنے پر بھارتی دستے کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’بھارتی دستے کے نوجوانوں کی تیر اندازی کی عالمی چمپئن شپ میں سونے کے 8 تمغوں سمیت 15 تمغے جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ہماری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد اور مستقبل میں ان کی جدو جہد کے لئے نیک خواہشات۔ اس کامیابی سے نوجوانوں کو تیر اندازی کی طرف راغب کرنے اور بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینے کی تحریک حاصل ہو۔‘‘