وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ‘‘ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی جینتی پر تسلیم خم کرتا ہوں، ان کے معیاری اعلی نظریات ، ہماری پوری قوم کے لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتے ہیں۔ڈاکٹر مکھرجی نے بھارت کے اتحاد اور ترقی کے تئیں اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی ۔انہوں نے ایک غیر معمولی اسکالر اور دانشور کے طور پر اپنی شناخت بھی کرائی’’۔