Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نے گنگا آرتی میں شرکت کی، کاشی میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں کل  بابا وشوناتھ دھام کے افتتاح کے بعد اپنی مصروفیات  جاری رکھی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے پوجا ارچنا کی اور گنگا میں مقدس اشنان کیا۔ اس بعد پیر کی شام کو وزیراعظم نے  گنگا آرتی میں شرکت کی۔

گنگا آرتی پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ  کاشی میں آرتی ہمیشہ دل و دماغ  کو نئی توانائی سے بھر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی کی گنگا آرتی ہمیشہ انتر آتما  کو نئی اُرجا سے بھر دیتی ہے، آج کاشی کا بڑا خواب پورا ہونے کے بعد  دشاشو میگھ گھاٹ  پر گنگا آرتی میں شامل ہوا اور ماں گنگا کو ان کی کرپا کے لئے نمن  کیا۔ نمامی گنگے تو پاد پنکجم

بعد میں وزیراعظم نے  وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی کے ساتھ اہم  اور سرگرم  میٹنگ کی۔

 وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا @BJP4India وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی کے ساتھ اہم میٹنگ  مکمل ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے کاشی میں کلیدی ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔  انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا،

کاشی  میں اہم ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے یہ ہماری کوشش ہے کہ اس مقدس شہر کے لئے بہترین ممکنہ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے۔

وزیراعظم ریلوے اسٹیشن بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا اسٹاپ … بنارس اسٹیشن ۔ ہم ریلوے کنکٹی وٹی کے ساتھ ساتھ صاف ستھرے ، جدید اور مسافر دوست ریلوے اسٹیشن میں اضافہ کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

دیر رات میں وزیراعظم کا ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ ، ان کے کام کے طریقے کے مطابق  ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پریشانی ہو۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی بات کی جنہوں نے وزیراعظم کے تئیں اپنےپیار اور جوش و جذبے کا اظہار کیا جو ان  کے مقامی ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More