نئی دہلی، ، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چنئی شہر کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کئے جانے پر چنئی کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے ‘‘ چنئی کو اس کی موسیقی کی مالا مال روایات کے لئے یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کئے جانے پر چنئی کے عوام کو مبارک باد ۔ ہماری مالا مال ثقافت کے لئے چنئی کا تعاون بیش بہا ہے۔ یہ بھارت کے لئے ایک فخر کا موقع ہے’’۔