20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی کا 115 ویں جنم جینتی تقریب میں پیغام ، انہوں نے گجرات کے بیچھاراجی میں مجاہدآزادی پرہلادجی پٹیل کی سوانح حیات جار ی کی

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ  گجرات کے بیچھارا جی  میں 115ویں  جنم جینتی سے خطاب کیا اور  مجاہد آزادی  جناب  پرہلادجی پٹیل کی سوانح حیات  جا ری کی ۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل کے علاوہ دیگر معزز ہستیاں موجود تھیں۔

وزیراعظم نے بیچھارا جی کی عظیم سرزمین کو بھی خراج پیش کیا اور مجاہد آزادی اور سماجی ورکر جنا ب  پرہلاد جی  پٹیل کی یاد گار  پر قدم  بوسی کی ۔وزیر اعظم نے  جناب پرہلاد جی  پٹیل کی سماجی خدمت میں  سخاوت  اور ان کی قربانی کا ذکر کیا۔ مجاہد آزادی نے  مہاتما گاندھی کی اپیل پر آزادی کی جدوجہدمیں شرکت کی تھی اور  سابرمتی اور ییراواڑہ  میں  جیل کی سزا کاٹی تھی۔

وزیراعظم نے اس واقعے کا  بھی ذکر کیا جو جناب پرہلاد جی  پٹیل میں پہلے  ملک کے  جذبے کی علامت  کی نشاندہی کرتا ہے۔ جناب  پٹیل کے والد  کا اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب ان کو حراست میں رکھا گیا تھا لیکن  جناب  پرہلادجی  پٹیل نے معذرت کی شرائط قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جو آخری رسومات اد ا کرنے  کے سلسلے میں  انہیں اجازت دینے کے لئے  نوآبادیاتی نظام کے حکمرانوں کی طرف سے رکھی گئی تھیں۔  انہوں نے ایسے کئی مجاہدین  آزادی کی بھی حمایت کی تھی جو روپوش  رہ کر آزادی کی لڑا ئی میں سرگرم عمل تھے ۔ وزیر اعظم نے آزادی کے بعد  راجا مہاراجاؤں کی ریاستو ں  کو ضم کرنے میں سردار  پٹیل کی  مدد کرنے میں جناب  پرہلاد  جی پٹیل کے رول کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے اس  بات  پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کے کئی عظیم مجاہدین آزادی کا  تاریخ کی کتابوں میں کوئی ذکر نہیں  ملتا ۔  وزیر اعظم نے  جناب  پرہلاد جی  پٹیل کی اہلیہ کاشی با  کو بھی خراج عقیدت  پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کی دستاویز  اور  عظیم شخصیتوں کے   کام کے  طرز عمل  بہت اہم ہیں۔ کیونکہ وہ نوجوان نسل کو  تحریک دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے سبھی یونیورسٹیوں  سے اپیل کی کہ وہ مجاہدین آزادی کے نامعلوم پہلوؤں  پر تحقیق کریں اور انہیں شائع کریں  ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں نئے ہندوستان کی تعمیر میں  جناب پرہلاد جی پٹیل جیسے  عظیم مجاہدین آزادی کو یاد رکھنا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More