16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی کل گجرات میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا خیر مقدم کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل اسرائیل کے وزیراعظم جناب  بنجامن نیتن یاہو اور محترمہ سارا نیتن یاہو کے گجرات دورے میں ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

احمدآباد ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم جاتے ہوئے محترمہ سارا اور جناب نیتن یاہو کے لئے احمدآباد شہر کی طرف سے ایک استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ سابرمتی آشرم میں مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم نیتن یاہو احمدآباد میں دیو دھولرا گاؤں میں آئی کرئیٹ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وہ  اسٹارٹ اپ نمائش کا دورہ کریں گے اور اختراعات کرنے والے اور اسٹارٹ اپ کے سی ای اوز سے بات چیت کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے بناس کانٹھا ضلع کے سوئگم تعلقہ کے لئے  ایک موبائل واٹر ڈی سیلینیشن وین کو قف کریں گے۔ دونوں لیڈر ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیراعظم نریندر مودی بناس کانٹھا ضلع میں ودراد میں سبزیوں کے ایک بہترین کارکردگی کے مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔ انہیں مرکز کے عملی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا جائے گا۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھج  ضلع میں کوکاما کے مقام پر کھجوروں کے ایک بہترین کارکردگی کے مرکز کا افتتاح کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم کسانوں کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔

بعد میں وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو ممبئی کے لئے راونہ ہوجائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More